مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 171 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 171

171 لکھا ہے۔اس کی تفصیل مصنف ”رئیس الاحرار “ نے اپنی کتاب کے صفحہ 136-137 پر دی ہے اور 2 مئی 1930ء کو امروہہ میں مولوی حسین احمد صاحب کی تائید سے جمعیتہ علماء ہند نے کانگرس کی تحریک سول نافرمانی میں شمولیت کی تجویز پاس ہوئی جس کے بعد بخاری صاحب یوپی بہار کا دورہ کر کے بنگال جا پہنچے اور دیناج پور میں گرفتار ہو گئے۔اس دورے میں ایک لاکھ آدمی شاہ صاحب کی تقریروں سے گرفتار ہوئے۔گرفتار ہونے والوں میں تیس ہزار مسلمان تھے۔اس روداد کے بعد لکھا ہے۔پنڈت موتی لعل نہر وسید عطاء اللہ شاہ بخاری کی سحر بیانی کے عاشق تھے۔انہی کے پروگرام کے مطابق شاہ صاحب کام کر رہے تھے۔الہ آباد میں جب شاہ صاحب پنڈت موتی لعل جی کے یہاں پہنچے تو پنڈت موتی لعل جی نے خود شاہ صاحب کے کھانے کا بندوبست کیا اور اپنے ہاتھ سے دونوں وقت چائے بنا کر پلائی۔پنڈت موتی لعل بار بار شاہ صاحب سے کہتے کہ شاہ صاحب کانگرس سیتہ گرہ کی کامیابی صرف آپ ہی سے وابستہ ہے۔کانگریسی تحریک میں پنجاب کے احراری رہنماؤں کی شرکت اور شاہ صاحب کے دورہ کا یہ اثر ہوا کہ گاندھی ارون پیکٹ کے بعد جب بھی احرار رہنما گاندھی جی سے ملنے گئے تو گاندھی جی اٹھ کر دروازے تک خود احرار رہنماؤں کو لینے آتے اور چلتے وقت خود ان رہنماؤں کو دروازے تک چھوڑنے آتے۔یہ امتیازی بات تھی جو زندگی میں گاندھی جی نے صرف احراری رہنماؤں کی عزت و تکریم میں کی۔3 حواشی: 1 «رئیس الاحرار " صفحہ 144 مولف عزیز الرحمن جامعی لدھیانوی اشاعت 1961ء۔2 تاریخ احرار طبع اول صفحہ 8 ناشر زمزم یک ایجینسی بیرون موری دوازہ لاہور۔3 رئیس الاحرار “ صفحہ 136-137۔