مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page ix of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page ix

مسلمانانِ ہند کے خلاف 1857ء کی تحریک بر بادی جو کارل مارکس کے پر اپیگینڈا (Propaganda) سے چلائی گئی۔نظریہ قدیم مزد یک دجال خراسانی (بہائیت ) اور آریہ سماج جیسی اسلام دشمن تحریکیں اور ان سے متاثر مشہور مسلم زعماء ( ابوالکلام آزاد، سر اقبال)۔برٹش انڈیا میں خالص ہندوراج کے قیام کی سازش کو بروئے کار لانے کے لئے آل انڈیا کانگرس کے اجلاس راوی، دسمبر 1929ء میں مجلس احرار کا قیام۔احمدیت، مسلم لیگ اور تحریک پاکستان کے خلاف متحدہ محاذ۔احرار کا مطالبہ اقلیت اور اس کے پس پردہ کار فرما عیسائیت کی دجالی اور استعماری طاقتوں کی عالمی سطح پر پشت پناہی۔عرب ممالک سے خفیہ روابط اور انڈر گراؤنڈ (Underground) سکیموں کا انکشاف جن سے مسلم دنیا کا ایوان عظمت و سیادت لرزہ براندام ہے۔