مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 50 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 50

50 آخری شعر میں بد معاشوں کی طرح الہ آباد کے شریف اور امن پسند شہریوں کے احوال کی غارت گری اور بہادر شاہ ظفر کی طرف بھجوائے جانے والے تیس لاکھ روپے کو نہایت بے دردی سے لوٹ لینے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔اگر یہ ” جہاد آزادی ہے تو ڈاکہ زنی اور لوٹ مار کس کا نام ہے۔6 66 کارل مارکس کی کتاب ”سرمایہ “ کارل مارکس کے فلسفہ کا شاہکار اسکی کتاب سرمایہ ہے جو عام طور پر جرمن نام - Das Kapital سے مشہور ہے اور اس کے تمام خیالات کا نچوڑ ہے۔کارل مارکس نے اس کتاب میں یہ نظریہ پیش کیا کہ سرمایہ دارانہ نظام میں سرمایہ داروں کا ایک محدود طبقہ معیشت کے تمام وسائل پر قابض ہو جاتا ہے اور سامراجیت کے روپ میں کروڑوں محنت کش طبقے پر حکمرانی کرتا ہے۔جس سے نجات پانے کے لئے محنت کشوں اور مزدورں کو حکمرانی اور قانون سازی کی طاقت پر قبضہ کرنا ہو گا اور سرمایہ داروں کے ساتھ وہی سیاسی تعلق قائم کرنا ہو گا جو انہوں نے مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ قائم کر رکھا تھا۔پہلے سرمایہ دار طبقہ جو سماج میں ایک حقیر اقلیت ہوتا ہے ، محنت کار اکثریتی طبقہ پر حکمران تھا۔سوشلزم کے انقلاب سے مزدوروں کی اکثریت سرمایہ داروں کی اقلیت پر حکمرانی کرے گی جو حقیقی جمہوریت سے زیادہ قریب ہے۔یہاں تک کہ پوری دنیا میں سرمایہ داریت کا امتیاز مٹ جائے اور سوسائٹی کے تمام افراد معاشی اعتبار سے مساوی ہو جائیں اسی کا نام سوشلزم ہے۔aCOأى: گئیئے کی نظم نذر زینیا ( مغرب کا دیوان)۔2 اسکارل مارکس فریڈرک اینگلس۔نو آبادیاتی نظام " مضامین اور خطوط کا مجموعہ دارالاشاعت ترقی ماسکو۔3 صفحہ 433 ناشر مکتبہ دانیال وکٹوریہ چیمبر ز عبد اللہ ہارون روڈ کراچی طبع ہفتم اکتوبر 1985ء۔یہاں یہ بتانا مناسب ہو گا کارل مارکس کے نظریہ "قومی انقلاب " کو بیسویں صدی کے مسلم لٹریچر اور مسلم خطابت کے ذریعہ مقبول بنانے میں جناب ابو الکلام آزاد اور ان کو امام الہند بنانے والے دیوبندی اور کانگریسی احراری علماء نے سب سے زیادہ رول ادا کیا ہے۔35۔Marx-Engels on Colonialism Masocow, p بحوالہ موسیٰ سے مار کس تک۔5 نیویارک ڈیلی ٹریبیون 8 اگست 1955 بحوالہ کارل مارکس فریڈرک اینگلس نو آبادیاتی نظام صفحہ 54-62۔4 6 تاریخ بغاوت ہند " صفحہ 209 تا211 طبع دوم 2008، ناشر بک ڈپو کارپوریشن دیلی نمبر 6 انڈیا۔