مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 164
164 سوشلسٹ نما ئندوں سے سٹالن کے خطاب کا احوال سنئے : نامور روسی مولف جی ایف الیگزنڈروف (G۔F۔Alexandrov) لکھتا ہے۔"The U۔S۔S۔R۔became a veritable Mecca to which scores and hundreds of workers, delegations flocked from all parts of the world۔And it was with keen interest and profound emotion that they saw how the workers, having ousted their exploiters, were building a new Socialist society۔They were interested in everything and wanted to know everything۔On November 5, 1927, Stalin gave a long interview to workers' delegations from Germany, France, Austria, Czechoslovakia, China, Belgium and other countries۔"8 ترجمہ: سوویت یونین دنیا بھر سے آنے والے ہزار ہا مز دوروں کے لئے (مکہ کی طرح) ایک غیر متنازعہ مرکزی مقام کی حیثیت اختیار کر گیا۔مزدوروں کے وفود جو گروہ در گروہ وہاں پہنچے تھے۔انہوں نے نہایت درجہ دلچسپی اور جذباتی وابستگی کے ساتھ محنت کش طبقے کے مقابلہ میں استحصالی طبقے کی پسپائی کو دیکھا اور مزدور طبقے کو ایک نئے سوشلسٹ نظام کی بنیا درکھتے ہوئے ملاحظہ کیا۔محنت کش طبقہ پورے انہماک کے ساتھ دلچسپی لیتے ہوئے ہر بات سے باخبر رہنا چاہتا تھا۔5 نومبر 1927ء کو سٹالن نے جرمنی، فرانس، آسٹریا، چیکوسلواکیہ، چین، بیلجئیم اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے مزدوروں کے وفود کو ایک طویل انٹر ویو دیا۔ماسکو میں انقلاب روس کی دسویں سالگرہ اور نہرو سفر یورپ کی ارتقائی اور آخری منزل ماسکو تھا جہاں مسٹر نہرو کونہ صرف پہلی سوویٹ حکومت کا قریبی مشاہدہ کرنے کا سنہری موقع ملا بلکہ لینن کے جانشین اور مرد آہن سٹالن سے بھی ”شرف باریابی نصیب ہوا۔اخبار ”الفضل قادیان 15 نومبر 1927ء کے صفحہ 12 پر عالمی پریس کے حوالہ سے اس سالگرہ کی خبر بایں الفاظ شائع ہوئی۔