مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 41
(۳۱) اب میں آپ کے سامنے سلام کے صرف ایک کریزی آئیڈیا کی مثال پیش کرتا ہوں۔۱۹۶۹ء اور ۱۹۷۲ کے عرصہ کے دوران ایک سائینسی موضوع جس پر خوب گرما گرم بحث چل رہی تھی وہ Veneziano Model تھا مجھے یاد ہے جب سلام نے Regge Trajectory کے mass اور angular momentum کی مشابہت بلیک ہول کے جیسی ہونے پر رائے زنی کی تھی۔آج کل اسٹرنگ تھیوری کے ماننے والے بلیک ہول اور Regge Slopes کو آنکھ جھپکے بغیر ایک ساتھ پاس پاس رکھ دیتے ہیں۔لیکن ۱۹۶۰ء کی دہائی میں یہ بات کہنا کہ بلیک ہولز بنیادی ذرات کی مانند عمل پذیر ہوتے ہیں یہ آئیڈیا سلام کی ذہانت و فطانت سے کم درجہ کے لوگوں کے نزدیک نہ صرف بے ہودہ بلکہ خلاف فطرت سمجھا جاتا تھا۔گھومنے والے بلیک ہولز اور ایلیمنٹری سٹرنگ سٹیٹس کے مابین Gyromagnetic ratios کا موضوع آچ شام میری تقریر کا عنوان ہے تو اس ضمن میں سلام اپنے دور سے ۲۵ سال آگے تھا ہسٹاریکل فٹ نوٹ کے طور پر آئیے یہ بات بھی نہ فراموش کریں کہ اس زمانہ میں سلام کو gravitational constant تبدیل کرنا پڑا تھاتا یہ ہائیڈ رانک سکیل سے میچ ہو سکے اس آئیڈیا سے اس کی سٹرانگ گریوٹی کی تھیوری نے جنم لیا تھا آج اس فیلڈ میں فیشن الٹا ہو چکا ہے اور ہم Regge Slope کو پلانک سکیل سے میچ کر نے کیلئے تبدیل کر دیتے ہیں۔تھیور ٹیکل فزے سسٹ عموماً دیانت دار طبقہ کے لوگ ہوتے ہیں یعنی وہ بعض صورتوں میں سائینسی حقائق اور اعداد وشمار کو جان بوجھ کر بدل دیں یہ بات کبھی سنے میں نہیں آئی پھر بھی ہم لوگ انسان ہیں اور اس لئے جب ہم اشاعت کیلئے کوئی مضمون تحریر کر رہے ہوتے ہیں تو ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہم اپنے نتائج بہترین طریق سے نمایاں طور پر پیش کریں۔مجھے یاد ہے ایک مرتبہ ایک نوجوان ڈاکٹر عبد السلام کے پاس آیا اور اسے درپیش اخلاقی معمہ کے متعلق مشورہ طلب کیا :۔پروفیسر سلام یہ کیلکولیشن ان تمام دلیلوں کو ثابت کرتی ہے جو میں اب تک پیش کرتا آیا ہوں،