مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 339 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 339

(۳۳۹) لیزر فلیشز کام کرتی ہیں کیمیائی ری ایکشنز اس سے زیادہ رفتار سے عمل پذیر نہیں ہوتے ہیں۔حالات زندگی ڈاکٹر زویل اس وقت کال ٹیک میں لینوس پالنگ Linus Pauling چئیر آف کیمسٹری کے پرو فیسر ہیں نیز وہ لیبارٹری فارمالى كيولر سائینسز کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔قاہرہ میں قیام کے دوران وہ امریکن یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔امریکہ ہجرت کرنے سے قبل وہ کچھ عرصہ فرانس۔اور بلجیم میں بھی یو نیورسٹیوں میں تدریس کا کام کرتے رہے۔انہوں نے ۱۹۶۷ء میں بی ایس سی اور ایم ایس سی کی ڈگریاں الیگزنڈر یہ یونیورسٹی سے حاصل کیں۔۱۹۷۴ء میں انہوں نے یو نیورسٹی آف پین سلو انیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد وہ یو نیورسٹی آف کیلی فورنیا۔بر کلے آئی بی ایم ریسرچ فیلو بن کر چلے گئے۔کال ٹیک ( کیلی فورنیا) میں وہ ۱۹۸۲ء میں فل پروفیسر بن گئے ۱۹۹۰ء میں ان کو سب سے پہلی بار لینوس پالنگ چیر بڑے اعزاز سے دی گئی۔آپ کو چھ یو نیورسٹیوں سے آنریری ڈاکٹریٹ مل چکی ہیں آپ ایک صد سے زیادہ بڑے بڑے اجلاسوں میں لیکچر دے چکے ہیں۔ہالینڈ۔برطانیہ۔جرمنی کی یو نیورسٹیوں کے آپ آنریری پروفیسر ہیں اسکے علاوہ ان کو مندرجہ ذیل ایوارڈ بھی مل چکے ہیں : وولف پرائز۔کنگ فیصل پرائز بنجمن فرینکلن میڈل۔رونگٹن پرائز۔کارل زائس Zeiss پرائز۔رابرٹ اے ویلش پرائز۔ہوجسٹ ایوارڈ Hoechst۔امریکن فزیکل سوسائٹی کی طرف سے ہر برٹ برائیڈ ایوارڈ۔امریکن کیمیکل سوسائٹی کی طرف سے آٹھ ایوارڈ بشمول لینوس پالنگ ایوارڈ امریکن حکومت کی طرف سے لارنس ایوارڈ نیشنل اکیڈیمی آف سائینسز کی طرف سے ایوارڈ ۱۹۹۵ء میں صدر حسنی مبارک نے آرڈر آف میرٹ دیا ۱۹۹۸ء میں مصر کی حکومت نے ڈاک کے ٹکٹ جاری کئے