مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 338 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 338

(۳۳۸) ابو ذیشان عالم اسلام کے دو سرے نوبل انعام یافته احمد حسن زویل ) سویڈن کی نوبل کمیٹی نے ۱۲۔اکتوبر ۱۹۹۹ء کو کیمسٹری میں نوبل انعام مصری سائینس دان احمد حسن زویل کو دینے کا اعلان کیا انہوں نے لیزر شعاعوں کی ایک ایسی تکنیک کا عملا مظاہرہ کیا تھا جس سے ایٹم کی موشن کو مالیکیول کے اندر کیمیائی ردعمل کے دوران دیکھنا ممکن ہو گیا ہے۔احمد حسن ذویل ZEWAIL کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (CALTECH) میں پروفیسر ہیں۔جس روز علی اصبح ان کو نوبل کمیٹی نے فون کے ذریعہ انعام ملنے کی اطلاع دی وہ زکام کے باعث صاحب فراش تھے۔اور انکی بیگم طرح طرح کی ادویاء سے ان کا علاج کر رہی تھیں۔ڈاکٹر زی ویل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب یہ ٹیلی فون کال آئی اس کے آتے ہی زکام کی وائرس ہلاک ہوگئی۔اس لئے ہر وہ شخص جوفلو سے بیمار ہو اس کیلئے میں نوبل انعام تجویز کرتا ہوں۔ڈاکٹر زویل نے کیمیائی رد عمل دیکھنے کیلئے جس تکنیک کو ایجاد کیا ہے اس کو فیمٹو سیکنڈ سپیکٹرو سکوپی Femto Second Spectroscopy کہا جاتا ہے۔یہ کیمیکل ری ایکشن جس ٹائم سکیل پر نمودار ہو تے ہیں ان کا معائنہ الٹرا شارٹ لیزر فلیشز کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔اس تکنیک کو دنیا کا تیز ترین کیمرہ بھی کہا جا سکتا ہے۔اس عمل میں لیزر فلیشز بہت ہی کم مدت کی استعمال کی جاتی ہیں۔یہ قلیل عرصہ اور کیمیائی ردعمل میں ٹائم سکیل ایک جیسی ہوتی ہیں۔ایک فیمٹو سیکنڈا Femto second کو یوں لکھا جاتا ہے 0۔000000000000001 اسکا موازنہ ۳۲ ملین سالوں کا ایک سیکنڈ سے کیا جا سکتا ہے کیمسٹری کی اس شاخ کا نام فیمٹو کیمسٹری ہے۔اس تکنیک کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اب ہم کیمیائی رد عملوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں فیمٹو کیمسٹری کی وجہ سے ہمارا نقطہ نظر کیمیائی رد عمل کے بارہ میں انقلابی طور پر بدل گیا ہے جس تیز رفتاری سے