مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 336
(۳۳۶) کو ائر پورٹ لینے گیا۔میں نانا کے ساتھ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔نانا جان سے جب بھی ملاقات ہوتی تو وہ ہمیشہ ہماری تعلیم کے بارہ میں استفسار کرتے خاص طور پر فزکس اور میتھ کے بارہ میں۔نانا جان نے میرا امتحان لینا چاہا اور پوچھا ? What is square میرے ابا نے عرض کیا کہ میں ابھی اتنی عمر کا نہیں کہ یہ سوال سمجھ سکوں۔نانا نے یہ سوال مجھے اتنے اچھے طریق سے بتانا شروع کیا کہ مجھے کچھ کچھ سمجھ آگئی۔اس کے بعد انہوں نے ایک اور سوال کیا پھر میرے ابا نے جوابدیا کہ میری عمر بھی چھوٹی ہے۔تب انہوں نے میری طرف دیکھا تو میں نے کہا مجھے معلوم نہیں۔مجھے خیال آیا کہ جب نانا بھی میری عمر کے ہوں گے تو کسی نے ان سے اسی قسم کا سوال کیا ہو گا۔ایک اور بات جو میں بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ نانا جان کو میٹھا بہت پسند تھا۔ہمیشہ ان کے کوٹ کی جیب میں چاکلیٹ ہوتی تھی اور وہ ہمیں دیتے تھے۔ڈاکٹر رام پرشاد با مبا ( سابق پروفیسر ریاضی، پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ ) جو ڈاکٹر سلام کے گورنمنٹ کالج لاہور میں ہم جماعت تھے اور پھر اسکے بعد سینٹ جانز کالج میں بھی ان کے ہم جماعت رہے۔انہوں نے سلام میموریل کے موقعہ پر حاضرین کو سلام کا وہ دو صفحہ کا الجبرا کا مضمون دکھایا جو انہوں را ما نوجن کا مسئلہ کے موضوع پر لکھا تھا۔ڈاکٹر با مبا Bamba نے یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ کالج میں ایک دفعہ ایک طالبعلم کو اپنڈکس ہو گیا۔سلام نے فوراً اس کے بارہ میں انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا سے معلومات حاصل کیں اور پھر لگا تار ۴۸ گھنٹے اس کی عیادت میں سوئے بغیر گزار دئے۔Salam had there a vigorous laughter, where ever Salam was, Seven Pillars of Wisdom was attention۔طالب علمی کے زمانہ میں سلام کو لٹریچر میں آسکر وائلڈ بہت پسند تھا نیز وہ کتاب " کے چند صفحات روزانہ مطالعہ کیا کرتا تھا۔