مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 332
(۳۳۲) یکم فروری ۱۹۸۱ء کے الرسٹیڈ ویکلی آف انڈیا lustrated Wookiy میں ڈاکٹر سلام کا ایک انٹر ویو شائع ہوا۔آپ سے پوچھا گیا کیا آپ ای ایس پی ESP- extra sensory perception پر یقین رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ایک سائینسدان کی حیثیت سے میں اس پر یقین نہیں رکھتا۔لیکن کل کلاں کو اگر اس کا سائینسی ثبوت مجھے مل جائے تو میں اس پر یقین کر لوں گا۔پھر آپ سے پوچھا گیا آپ کی دعا کی فلاسفی کیا ہے؟ آپ نے جوابدیا: ایک مزے سسٹ کیلئے اس موضوع پر بحث کرنا مشکل ہے۔مجھے نہیں معلوم دعا کا فائدہ آپ کو کیا ہوتا ہے۔پھر آپ سے پوچھا گیا کہ صوفی ازم کے متعلق آپکا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا میں صوفی ازم میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں۔لیکن میں خود کو ایک صوفی تسلیم نہیں کرتا۔صوفی وہ شخص ہوتا ہے جس کو (لقاء اللہ ) کا ذاتی تجربہ ہو، اگر اللہ کی ذات مجھے ایسا تجربہ کر دے تو میں بہت مشکور ہوں گا۔میرے والد گرامی یقیناً صوفی تھے۔ڈاکٹر گورڈن فیلڈ مین G۔Feldman جان ہاپکنز John Hopkins یو نیورسٹی، بالٹی مور، میری لینڈ، امریکہ نے نومبر ۱۹۹۷ء میں سلام میموریل کے موقعہ پر ٹریسٹ میں حاضرین کو ۱۶ اکتوبر ۱۹۷۵ء کا سویڈش اخبار دکھایا جس پر وائن برگ اور سلام کی تصاویر تھیں۔اس مضمون میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ یہ دو سائینسدان شاید کچھ دنوں میں فزکس کا نوبل انعام حاصل کریں، کیونکہ انعامات کا اعلان ہر سال اکتوبر میں ہوتا ہے۔اخبار والوں کیلئے یہ Scoop تھا۔مضمون کے آخر پر لکھا تھا کہ سلام کے بارہ میں کہا جاتا ہے: He is the modern day Einstein خاکسار نے ڈاکٹر فیلڈ مین سے ای میل پر رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ مذکورہ اخبار کا تراشہ مجھے بھجوا دیں تا اسے شائع کر سکوں ، مگر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے سویڈن کے اخبار سے رابطہ کرنا چاہئے۔ڈاکٹر میگویل ویرا سارو Virasaro (برزایل کے باشندے، جو اس وقت آئی سی ٹی پی کے ڈائریکٹر ہیں ) نے سلام میموریل کے موقعہ پر بتلایا کہ جب وہ نئے نئے آئی سی ٹی پی میں آئے تو ایک روز