مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 331
(۳۳۱) ترجمه ادرشت انے حقیقت کے عنوان سے ۱۹۸۸ میں شائع ہوا تھا۔ڈاکٹر ورک نے مجھے بتایا کہ پنجابی ترجمہ کا دیباچہ انہوں لکھا تھا اور اس میں اس واقعہ کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح ڈاکٹر سلام کی ملاقات روم میں ڈاکٹر کھورانا (نوبل لا رئیٹ ) سے ہوئی۔جب کھو رانا نے انگلش میں بات کرنا چاہی تو سلام نے ان کو ٹوک دیا اور کہا پنجابی میں بات کریں۔کھو رانا نے معذرت کی کہ ان کی بیگم سوس ہے اسلئے پنجابی بولنے میں دقت ہوتی ہے۔البتہ ڈاکٹر سلام سے وہ آئندہ ہمیشہ پنجابی میں بات کریں گے۔ڈاکٹر ورک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سلام صاحب کی پنجابی اس لئے ابھی تک اعلیٰ ہے کیونکہ ان کی ایک بیگم پنجابی اور دوسری اطالوی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۹۵ کیا مذہب اور سائینس میں تضاد ہے؟ ڈاکٹر سلام نے فرمایا : There is no conflict between the study of nature and the study of Islam۔A study of these natural laws, and seeing how they operate is a form of prayers and gratitude to Allah (Dr۔Abdus Salam) ڈاکٹر لوسی آنوبرٹا کی Bertocci سابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ٹی پی نے سلام میموریل ۱۹۹۷ کے موقعہ پر اپنی تقریر میں ڈاکٹر سلام کی انسانی ہمدردی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا: جب ڈاکٹر سلام ٹریسٹے میں مقیم تھے تو ایک بار ان کی غیر حاضری میں چوری ہوگئی۔چور ان کے تمام میڈل چوری کر کے لے گیا، نہ صرف یہ بلکہ وہ وہاں کے جینے ٹر Janitor کے گھر میں بھی گیا اور وہاں سے پیسے چوری کر لئے۔جب ڈاکٹر سلام کو اس بات کا علم ہوا تو ان کو فوراً یہ فکر لاحق ہوگئی کہ کس طرح اس مظلوم کے پیسے ادا کئے جائیں۔ان کو اپنے میڈلوں کے چوری ہونی کی کوئی فکر نہ تھی۔(نوٹ) سلام میموریل کی مکمل کاروائی کے چار ویڈیو کیسٹ مؤلف کتاب ہذا کو ICTP کی محترمہ کیتھرین ڈین فورڈ Katrina Danforth نے بھجوائے تھے ، یہ ویڈیوز تاریخی اور ایمان افروز ہیں۔9