مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 285
- (۲۸۵) کتاب کی لکھائی چھپائی دیدہ زیب ہے۔حجم ۲۱۸ صفحات اور قیمت صرف پانچ ڈالر ہے۔۱ (۲) جناب ثاقب زيروى صاحب دیر شہیر اا ہور نے یوں تبصرہ فرمایا: زیر تعارف کتاب رموز فطرت جناب محمد زکر یا ورک (آف عبد السلام سائینس اکیڈیمی ) نے دنیا ئے سائینس کے مہر درخشاں ڈاکٹر عبد السلام کے متعلق ترتیب دی ہے۔جسے انہوں نے امت مسلمہ کے عظیم المرتبت سائینسدانوں موسیٰ الخوارزمی، اسحاق الکندی، ابن ابیشم ، البیرونی، جابر ابن حیان، زکریا الرازی، ابن سینا اور پروفیسر عبد السلام کے نام سے منسوب کیا ہے۔کتاب کا سب سے پہلا مضمون اقبال کا مرد مومن جسے پروفیسر اسرار احمد علی گڑھ یو نیورسٹی نے تحریر فرمایا ہے جو بجائے خود ڈاکٹر سلام کے نام اور کام کے معلومات آفریں تعارف کا حکم رکھتا ہے۔اس میں ڈاکٹر سلام کی سائینس سے محبت اور سائینس کی دنیا میں موجودہ مقام و مرتبہ حاصل کرنے کی جد و جہد کو اس شعر سے واضح کیا گیا ہے: برہم ہوا ئیں لاکھ مزاحم ہوئیں مگر دیوانہ وار موج نے ساحل کو جالیا علاوہ از میں اس خریطه علم و ادب میں پاکستان اور بیرون پاکستان کے جرائد و رسائل میں ڈاکٹر سلام اور ان کی تھیوری سے متعلق شائع ہونیوالے مختصر وطویل مقالات ہیں۔چنھاں دا چن۔کے عنوان سے جھنگ کے معروف شاعر شیر افضل جعفری کی نظم ہے جس کا مقطع ہے: اے پاک سرزمین تیرے ست چھاں دی خیر اسکے جنوں پر عقل ارسطو بھی دنگ ہے کتاب میں ڈان، پاکستان ٹائمز، اور بعض انگریزی اور اردو جریدوں میں شائع ہونیوالے مقالات کے ترجمے بھی شامل ہیں۔بی بی سی اور ٹورنٹو ریڈیو پر ڈاکٹر سلام کے کئے جانیوالے ( نشری) انٹرویو ہیں۔خود پروفیسر سلام کا مقالہ اسلام اور سائینس ہے۔جسے علی گڑھ کے پروفیسر نسیم انصاری نے اردو کے سانچے میں ڈھالا ہے۔الغرض X۲۲ ۱۸ سائز کے ان ۲۱۸ صفحات میں سائینس ، رموز سائینس ٹیکنالوجی ، شہرہ آفاق اسلامی سائینس دانوں اور مغربی مفکروں کے بارے میں ایسا وقیع اور قابل قدر مواد جمع کر دیا گیا ہے۔جو