مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 257
(۲۵۷) ڈاکہ عبد السلام کی دس تہلکہ خیز تحقیقات پر ایک نظر پر و فیسر عبد السلام نے نظریاتی طبیعات کے میدان میں بنیادی ذرات پر بہت ہی اہم تحقیقاتی کام کیا تھا۔آپ فزکس کی مختلف برانچز پر پچاس سال تک ریسرچ کا کام کرتے رہے اور نت نئی راہوں اور لگا تار انکشافات سے دنیا کو انگشت بدنداں کرتے رہے ، یوں تو ان کی کئی ایک تحقیقات اتنی جامع اور وجد آفریں ہیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ انعام کے قابل سمجھی جاسکتی تھیں مگر جس سائینسی اور تحقیقی کے کام کی بناء پر ان کو دنیا کے اعلی ترین سائینسی انعام یعنی نوبل انعام سے نوازا گیا وہ برق مقناطیس اور ضعیف نیکولٹئیر قوت کی وحدت کا نظریہ تھا۔یہ کام بلا شبہ اعلی تحقیق کا عمدہ ترین نمونہ ہے۔ڈاکٹر سلام نے اپنی زندگی میں ذراتی طبیعات پر ۲۷۶ اعلیٰ مضامین اور مقالے قلم بند کئے۔ان مقالہ جات کی مکمل فہرست کی اشاعت کا کام کر اچی کے فاضل مصنف اور سائینسدان ایس ایم ڈبلیو احمد نے اپنے ذمہ لیا اور یہ کتابی صورت میں abdus salam- as we know him کے عنوان سے جون ۱۹۹۲ء میں زیور طبع سے آراستہ ہو کر منصہ شہود پر آئی۔پر نٹنگ کے عالمی ادارہ ورلڈ سائینٹفک ، سنگا پور نے ۱۹۹۴ء میں ایک ۶۷۹ صفحات کی ضخیم Selected Papers of Abdus Salam with commentary, editors Ali, Isham, Kibble, Riauzddin شائع کی، جس میں ڈاکٹر عبد السلام کے مضامین فزکس کے درج ذیل عنوانات پر جمع تبصرہ شائع کئے ہیں: Quantum Field Theory and Dispersion Relations Symmetries and Electroweak Unification Lepton-Hadron Unification Gravity, Supersymmetry, and Strings Condensed Matter and Biology اس کے مطابق آپ کا پہلا مضمون ۱۹۴۳ء میں شائع ہوا اور آخری مضمون ۱۹۹۳ء Sivaram