مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 124
(۱۲۴) انجام دئے۔ار ادئے۔ان کے خیال میں ملت اسلامیہ کے زوال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس نے مغرب میں آنیوالے سائنسی انقلاب اور اس کے بطن سے پیدا ہونے والے تیکی یکی انقلاب سے خود کو باخبر نہ رکھا۔اور اس کی طرف سے مکمل بے اعتنائی برتی۔وہ بڑے اعتماد سے کہتے ہیں کہ ملت اسلامیہ صرف چند دہا یوں میں عالمی برادری میں اپنا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کر سکتی ہے۔مسند امامت پر پھر سے فائز ہوسکتی ہے بشرطیکہ وہ علم و دانش کی راہ اپنا لے۔سائینسی تخلیق کی عرق ریزیوں کی لذتوں سے خود کو آشنا کر لے اور ایسے نوجوان سائینسداں پیدا کرے جو اس فنافی الذات ماحول میں فنافی الملت ہونے کیلئے آمادہ ہوں۔به شکریہ۔ماہنامہ تہذیب الاخلاق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) عبد السلام میڈل فارسائینس اینڈ ٹیکنالوجی اس میڈل کا اجراء تھرڈ ورلڈ اکیڈیمی آف سائینس نے ۱۹۹۵ء میں کیا تھا۔یہ میڈل ممتاز سائینس دانوں کو دیا جاتا ہے جہنوں نے پسماندہ ممالک میں سائینس میں کوئی خاص کنٹر و بیوشن کی ہو۔ابتک یہ تین سائینس دانوں کو دیا جا چکا ہے۔میڈل کے اندر ڈاکٹر صاحب کی شبیہ دائیں طرف دیکھی جاسکتی ہے