مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 91 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 91

(41) نے اس مضمون کو یہ نظر استحسان دیکھا اور جواباً خط میں لکھا: the faith of an ahmadi Muslim I appreciate the manner in which you have brought یه نامه تایپ شدہ تھا مگر اس کے سرورق پر بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ہاتھ سے لکھا ہوا تھا۔اس کے بعد میری یہ عادت بن گئی کہ جو کتاب سائینس یا ایلی سینٹری پار ٹیکلز کی مطالعہ کرتا اس کے انڈیکس میں سلام کے نیچے انٹری ضرور دیکھتا۔یوں میں نے بہت ساری کتا ہیں اور رسالے اس لئے پڑھ ڈالے کہ دیکھیں مصنف نے آپ کے بارہ میں کیا لکھا ہے؟ بلکہ یہ شغل اب بھی جاری ہے۔امریکہ میں ملاقات ۱۹۸۱ء پھر میری خوشی کی انتہا نہ رہی جب ایک روز مجھے آپ کا والا نامہ موصول ہوا کہ میں فلاں تاریخ کو میڈیسن ( وسکانسن۔امریکہ ) لیکچر دینے آرہا ہوں اس لئے اگر ملاقات کیلئے آسکوں تو ضرور آؤں۔چنانچہ ایک لمحہ کے تردد کے بغیر میں ٹورونٹو سے ملوا کی اور وہاں سے میڈیسن یونیورسٹی کے اس سٹوڈنٹ ریزی ڈیفنس میں پہنچ گیا جہاں آپ فروکش تھے۔یہ دو پہر کا وقت تھا اور آپ لیکچر دینے کے بعد ستار ہے تھے۔بستر کے سرہانے دو تین سیب رکھے ہوئے تھے۔دل ناداں میں یہ خیال گزرا کہ دنیائے اسلام کے نیوٹن کے پاس بھی سیب پڑے ہیں میں نے فرط جذبات میں آگے بڑھ کر دل بھر کر معانقہ کیا آپ بڑی شفقت سے پیش آئے۔پنجابی میں میرا اور میری اہلیہ کا تعارف ہونے کے بعد میں نے آپ سے اجازت طلب کی کہ کچھ پوچھ سکتا ہوں، تو آپ نے مسکرا کر فرمایا بڑے شوق سے۔ان دنوں امریکہ میں پاکستان کے اسلامک نیوکلئر بمب بنانے کا بہت چرچا تھا۔میں نے اس ضمن میں نیویارک ٹائمز میں اور انڈیا ابراڈ میں بھی مضامین پڑھے تھے۔میں نے آپ سے استفسار کیا کہ مغربی میڈیا میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ پاکستان کی اس نیوکلئیر بمب بنانے میں مدد کر رہے ہیں؟ بلکہ بعض ایک نے تو آپ کو فادر آف نیوکلئیر پروگرام بھی لکھا ہے۔تو آپ مسکرا دئے اور ایک منجھے ہو