مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 1 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 1

بسم الله الرحمن الرحيم In the name of Allah the Most Gracious the Most Merciful و من يوتى الحكمة فقد أوتي خيراً كثيراً شیلڈن گلاشو۔بوسٹن امریکہ نوبل انعام یافتہ عبد السلام خو بیوں کا۔تعارف۔پیکر ہے (1) پرو فیسر شیلڈن گلاشو Sheldon Lee Glashow نے خاکسار کو مندرجہ ذیل دلچسپ مضمون میری درخواست پر ۲۴ اکتوبر ۲۰۰۲ء کوای میل کے ذریعه بھجوایا تها۔یہ مضمون انھوں نے ستمبر ۱۹۹۷ء کوسرن (جینوا) کی شهره آفاق لیبارٹری میں ایک خاص میٹنگ میں پڑھا تھا۔پروفیسر گلاشو کسی تعارف کے محتاج نھیں۔ڈاکٹر سلام کے قوتوں کے وحدت کے نظریہ میں ان کا نام همیشه آتا هی فزکس کا نوبل انعام انھوں نے ڈاکٹر سلام اور ڈاکٹر وائن برگ کے ساتھ شئیر کیا تھا۔ایک عرصه در از تک پروفیسر گلاشو ایم آئی ٹی MIT میں فزکس پڑھاتے رھے۔۹۸۴ ء ا میں انھوں نے بوسٹن یو نیورسٹی میں ٹیچنگ شروع کر دی لطف کی بات یه هے که نیو یارک میں وائن برگ ان کے ھائی سکول میں ہم جماعت تھے دونوں نے نوبل انعام اکٹھے جیتا۔ڈاکٹر گلاشو کا کهنا هے کہ ان کے نوبل انعام جیتنے میں ان کے والدین اور بڑے بھائی کا بہت اثر تھا۔ان کے چار بچے ہیں۔اس مضمون کو پڑھنے کے بعد آپ