مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 54
(۵۴) محترمہ حمیدہ بشیر احمد (کراچی) انمول هيرا بہن کے تاثرات ہم سب کے بہت ہی پیارے بھائی جان کے جدا ہونے پر ہم سب اپنے خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔ہم رشک کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کس قدر عزت اور محبت سب کے دلوں میں پیدا کر دی۔حقیقت میں وہ اس کے حقدار بھی تھے۔حضرت اقدس خلیفتہ المسیح الرابع کی خصوصی محبت اور شفقت ، عزت افزائی احمد یہ ٹیلی ویژن پر سب نے دیکھی۔یہ سب کیلئے ایک انمٹ یاد ہے۔اللہ تعالیٰ سے اپنے پیارے محسن آقا کیلئے دعا ہی ہے۔احباب کرام لندن، دیگر ممالک، پاکستان اور ربوہ کے ہم سب دل سے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔ہم تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سب احباب کرام نے عزت افزائی بخشی۔اخبارات میں جو کچھ شائع ہوا اور جو شائع ہوتا رہیگا۔ان کے حالات، ڈگریاں ، اعزازات۔میں تو ان کے بارہ میں کچھ بھی نہیں لکھ سکتی۔میرے اپنے دلی جذبات اور کچھ یادیں ہیں جن سے میں اپنے دل کی ترجمانی یہاں کر رہی ہوں۔بھائی جان تو انمول هيرا تھے۔ہمارے خاندان کیلئے اور جماعت کیلئے اور ہماری قوم کیلئے۔ہم لوگ ربوہ گئے انہیں ان کے والدین کے پاس ہی سپرد خاک کیا گیا، جس کی تمنا انہیں ہمیشہ رہی وہ اللہ نے پوری کر دی۔کسی شاعر کا درج ذیل شعر میری زبان پر بے اختیار آجاتا ہے: موت نے چھینا ہے ہم سے جسم خاکی بالیقیں چھین لے وہ ہم سے تیری یاد یہ ممکن نہیں ان کی یاد میں ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی۔میرا بچپن ان کے ساتھ گزرا گو کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ عمر میں بڑے نہیں تھے۔لیکن مجھے یاد ہے کہ شروع سے ہی والدین نے ہم سب بہن بھائیوں