کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 23 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 23

۲۳ عقیدہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی للہ علیہ وسلم سب اولین و آخرین کے خاتم تھے ہیں اور رہیں گے۔آج آپ کی تحریہ سے ہیں یعلم ہورہا ہے کہ آخرین کے خاتم تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم ہورہی نہیں سکتے، اولین کے بھی نہیں تھے۔اور کسی گذشتہ نبی پر بھی آپ کی مہر نہیں تھی۔آپ لفظ ختم کو طنز و مزاح کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے حقیقی مفہوم سے کلیتہ نابلد ہو چکے ہیں۔یاد رکھیں قرآن کریم جب آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کو ختم النبین قرار دیتا ہے تونی نام کا کوئی ایک وجود بھی باقی نہیں رہتا کہ جس پر آپ کی خاتمیت کی مہر نہ ہو۔پس آپ کا یہ انتہائی باطل اور مفسدانہ عقیدہ کہ بعثت نبوی سے پہلے تمام انبیاء پر گوریا خاتمیت کا کوئی اثر نہیں تھا۔سراسر جہالت کی بات ہے۔واقعہ یہ ہے کہ "خاتم" کے معنے محض افضل ہونے ہی کے نہیں ہوتے بلکہ" مصدق کے بھی ہوتے ہیں اور ہر سے یہ مراد نہیں کہ نعوذباللہ حضرت اقدس محمدمصطفی صلی اللہ علیہ سلم ڈاکخانہ کی مہر کی مانند تھے۔جیسا کہ آپ کی طرح آج کل کے مولویوں کی یہنی سوچ ہوتی ہے۔بلکہ انحف ر صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش نبوت کو خاتم کے لقد سے نوازا گیا ہے جس کا معنی یہ ہے کہ جس نبی میں نبوت محمدیہ کے منافی کوئی نقوش پائے جائیں گے۔اسے ہرگز محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق حاصل نہیں ہوگی خواہ وہ پہلے ہو یا بعد میں ہو۔ہاں جس پر محمدرسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے نقوش کی چھاپ ہوگی۔خواہ وہ مدرسم ہو یا روشن اور قومی تر، حسب مراتب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تصدیق یافتہ کہلائے گا۔انہیں معنوں کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم ہونا حدود زمانی سے بالا ہو جاتا ہے اور آپ سے پہلے گزرے ہوئے وہ انبیاء ہی انبیاء کہلاتے ہیں جن پر آپ کی مہر ثبت ہو۔انہیں معنوں میں یہ حدیث واقع ہے :- اِنّي عَبْدُ اللهِ فِي أَمّ الكِتَابِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَإِنَّ آدَمَ لَمُتَجَدِل فِي طِينَتِهِ - (مسند احمد بن حنبل جلدم مثل المكتبة الاسلاميه الطباعة والنشر بيروت)