کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 18 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 18

in والناس اجمعین بھی آپ ہی ہیں۔پس آپ نے تو نہ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کو پہلا رہنے دیا نہ آخری کچھ خدا کا خوف کریں، عقل سے کام لیں۔ایسے عقید سے پال کر خدا کو کیا منہ دکھائیں گے۔جماعت احمدیہ چونکہ زمانہ کے لحاظ سے اولیت و آخریت کی کوئی اہمیت نہیں سمجھتی بلکہ اولیت اور آخریت کو بحیثیت مرتبہ اور فضیلت اہمیت دیتی ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کے عقیدہ پر کوئی عقلی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء توکیا اگر کروڑوں انبیاء بھی زمانہ کے اعتبار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہوتے تو بھی آپ کی اولیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مرتبہ اور فضیلت کے لحاظ سے خُدا کے حضور آپ ہی اول تھے اور آپ ہی آخر رہیں گے۔اسی طرح یہ تمام انبیاء زمانہ کے لحاظ سے آپ کے بعد بھی آتے تو چونکہ ضروری تھا کہ آپ کی غلامی کا دم بھرتے۔اس لئے آپ کی خاتمیت پر کوئی اثر نہ پڑتا۔اور آپ ہی خاتم رہتے۔دیکھئے خود آپ کا یہی تو عقیدہ ہے کہ علیلی دوبارہ بعد میں آنے کے باوجود اس وجہ سے خاتمیت کی مہر تو نیوالے قرار نہیں پائیں گے کہ آپ کے امتی بن جائیں گے اور حلقہ غلامی میں داخل ہو جائیں گے۔پس اس بحث سے ہر صاحب عقل و دانش پر یہ حقیقت خوب کھل جاتی ہے کہ اولیت و آخریت، مرتبہ اور مقام کے لحاظ سے قابل ستائش ہیں نہ کہ محض زبانی اعتبار سے۔اگر جناب مولوی صاحب کے دماغ میں ابھی تک یہ بات داخل نہیں ہو سکی تو ایک اور مثال سے ان کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔انسانوں میں سے کوئی ایک انسان بہر حال پہلا تھا۔کیا جناب لدھیانوی صاحب کا یہی عقیدہ ہے کہ زمانہ کے لحاظ سے جو پہلا آدمی تھا وہ مرتبہ کے لحاظ سے سب انسانوں سے افضل تھا اسی طرح جب قیامت آئے گی تو کوئی انسان ضرور ایسا ہوگا یا چند انسان ضرور ایسے ہوں گے جو سے آخر پر اس دنیا میں دم توڑیں گے۔لہذا بحیثیت انسان زمانی اعتبار سے وہ آخری انسان کہلائیں گے۔کیا جناب لدھیانوی صاحب کے نزدیک ان کا آخری ہونا ان کو تمام بنی نوع انسان سے جو پہلے گزر چکے ، اعلیٰ و افضل ثابت کر دے گا۔ہر گز نہیں بلکہ صورتحال برعکس ہے۔حضرت