کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 36 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 36

My احمدیوں کو اس لئے الگ کلمہ کی ضرورت نہیں کہ ہم حمدرسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم کے کل میں تمام انبیاء کی تصدیق داخل سمجھتے ہیں۔لیکن لدھیانوی صاحب چونکہ اس عقیدہ کو ملحدانہ عقیدہ سمجھتے ہیں۔شاید اسی لئے ان کے بزرگ اور مرشد نے اپنا الگ کلمہ بنالیا اور ان کے متبعین کو بھی یہ ضرورت پیش آئی کہ اشرف علی رسول اللہ کے نعرے لگائیں۔مصنف کتاب "کلمتہ الفصل" کی اس تحریر سے متعلق جسے انتہائی بھیانک کلمہ کفر کے طور پر مولوی صاحب پیش فرمارہے ہیں، ہم قارئین پر خوب اچھی طرح واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ لدھیانوی صاب نے جو معنے اس تحریک کو پہنانے کی کوشش کی ہے سراسر ظلم اور افتراء ہے اور ویسا ہی ظلم و افتراء ہے جیسا کہ کوئی شخص ان بزرگان امت پر حملہ کر سے جن کے عقائد ہم ذیل میں تحریر کریں گے اور انکی تحریرات اور فرمودات سے کفر و الحاد کے منے اخذ کر ہے۔قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں امت میں ظاہر ہونے والے امام مہدی کے متعلق حضرت شاہ ولی اللہ اپنی کتاب الخير الكثير میں فرماتے ہیں: حق له أن يَنْعَكِسَ فِيْهِ أَنْوَارُ سَيْدِ الْمُرْسَلِينَ صَلَّى الله عليه وسلم وَيَزْعَمُ الْعَامَّةُ أَنَّهُ إِذَا نَزَلَ فِي الْأَرْضِ كَانَ وَاحِدًا مِنَ الْأُمَّةِ - كَلَّا بَلْ هُوَ شَرح للإسمِ الْحَامِعِ الْمُحَمَّدِي وَنُسْخَةٌ مُنتَسَحْةُ مِنْهُ فَشَتَان بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْأُمَّةِ۔ر الخيرُ الكَثِيرُت مدینه برلین بجنور مصنف حضر شاه ولی الله یعنی آنیوالے موعود کا یہ حق ہے کہ اس میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار یہ کا انعکاس ہو۔عامتہ الناس یہ گمان کرتے ہیں کہ جب وہ موعود دنیا میں تشریف لائے گا تو اس کی حیثیت محض ایک امتی کی ہوگی۔ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ تو ہم جامع