کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 16 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 16

14 " جس بچے کو ماں باپ کی آخری اولاد کہا جائے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے۔کہ وہ اپنے ماں باپ کے ہاں سب اولاد کے بعد پیدا ہوا۔اسکی بعد کوئی بچہ ان ماں باپ کے ہاں پیدا نہیں ہوا۔آخری اولاد کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ سب اولاد کے بعد تک زندہ بھی رہے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پیدا بعد میں ہوتا ہے لیکن انتقال اس کا پہلے ہو جاتا ہے۔اسکی با وجود آخری اولاد کہلاتا ہے۔آپ نے یہ کہتے ہوئے سُنا ہوگا کہ میری آخری اولاد وہ بچہ تھا جو انتقال کر گیا " (من) " لدھیانوی صاحب نے جو آخری اور پہلے کا موازنہ بعد میں پیدا ہونے والے بچے کی مثال دیگر کیا ہے اس کو کئی طرح سے بیان کیا جاسکتا ہے اس لئے محض مشال کے ایک پہلو کولے کر کوئی حتمی دعوی کر بیٹھنا کوئی عقلمندوں کا کام نہیں۔جہانتک منصب کا تعلق ہے، اہل منصب میں سے آخری اسی کو قرار دیا جاتا ہے جو اپنے منصب کے ساتھ نہ ندہ رہے اور یہ بحث نہیں کی جاتی کہ وہ کب پیدا ہوا تھا۔اگر کہا جائے کہ سلطنت مغلیہ کا آخری بادشاہ بہادر شاہ تھا تو کوئی پاگل مورخ ہوگا جو اس کی تاریخ پیدائش کی جستجو میں اُس کے آخری ہونے کا فیصلہ روک رکھے۔یہی حال سب اہلِ منصب کا ہوتا ہے۔آخری حکیم ، آخری طبیب ، آخری مفکر، آخری مفتر و غیر هم سب اپنی تاریخ وفات کے حساب سے آخری قرار پاتے ہی نہ کر تاریخ پیدائش کے اعتبار سے۔ایک اور اہم غلطی لدھیانوی صاحب یہ کر رہے ہیں کہ محض آخری کی بحث کو چھٹے ہوئے ہیں اور یہ نہیں دیکھتے کہ موقع محل کیا ہے۔ہم تو محض آخری ہونے کو ہرگز عزت و شرف کا نشان شمار نہیں کرتے پس زیر نظر مشال کو محض اس نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھنا ہوگا کہ کوئی بچہ پہلے پیدا ہوا یا بعد میں پہلے مر یا بعد زیر یں بلکہ یہ دکھنا ہوگا اسکا پیدا ہونا اور مراکی مینوں میں ا کیلئے عزت او عظمت کا موجب ہے اور کن معنوں میں اسکی بیکن نتیجہ پیا کرتا ہے اسکے بجائے اس کے کہ یہ مثالیں پیش کی جائیں براہ راست حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی کے متعلق اپنے اور ہمارے نظریئے کا موازنہ کر کے دیکھ لیجئے۔وہ لوگ جو ذرا '