مقربان الہی کی سرخروئی — Page 46
خاتمہ کلام گذشتہ تیرہ صدیوں کے اُن مقربان درگاہ الہی کا مختصر اور اجمالی ذکر کرنے کے بعد جو کا فر گرمی کی ذہنیت کے امتحان میں مبتلا کئے گئے اور اپنے مال ، عزت و آبرو بلکہ خون کی قربانی دے کر عشق الہی کے مقدس اور پاکیزہ درخت کو سینچتے رہے۔ہم اس مقالہ کو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ایک پر معارف ارشاد و مبارک پر ختم کرتے ہیں۔فرمایا :- عجیب بات یہ ہے کہ مقتنے اہل اللہ گزرے ان میں کوئی بھی تکفیر سے نہیں بچا۔کیسے کیسے مقدس اور صاحب برکات تھے۔۔۔۔۔۔یہ تو کفر بھی مبارک ہے تو جو ہمیشہ اولیاء اور خدا تعالیٰ کے مقدس لوگوں کے حصہ میں ہی آتا رہا ہے ؟ (اخبار الحكم ۱۸ میلی ها واخرد وانما ان الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ