منتخب تحریرات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page viii of 51

منتخب تحریرات — Page viii

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ آج سے ٹھیک ایک سو سال قبل جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ( ۱۸۳۵-۱۹۰۸) نے یہ دعویٰ فرمایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مامور فرمایا ہے اور آپ ہی وہ مہدی آخر زمان اور مسیح موعود ہیں جس کے ذریعہ تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ مقد رہے اور جس کے ظہور کی خبر حضرت خاتم النبین محمد مصطفی علی نے دی تھی۔آپ کے اس دعوی پر ایک صدی گزر چکی ہے اس عرصہ میں آپ کی جماعت نے محض اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے انتہائی نامساعد حالات اور ہر قسم کی مخالفت کے باوجود دنیا کے ہر خطے میں حیران کن ترقی کی ہے اور اس وقت تک یہ جماعت ایک سو چودہ ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔جماعت احمدیہ کا پیغام ، اس کی اقدار اور اس کے پیش کردہ پروگرام کا صحیح ادراک حاصل کرنے اور جماعت کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے دعاوی کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے مناسب طریقہ اور یقینی ذریعہ یہی ہے کہ ان کی تحریرات کا براہِ راست غیر جانبدارانہ مطالعہ کیا جائے۔اس رسالہ میں حضرت مرزا صاحب کی نظم اور نثر سے چند ایسے منتخب اقتباسات پیش کئے جارہے ہیں جو دین کے بنیادی ارکان اور جماعت کے عقائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ ان کا مطالعہ جہاں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی اسی سے زیادہ مؤقر تصانیف کے بارہ میں کوئی رائے قائم کرنے میں مدد دے گا وہاں ان کا مطالعہ ذہنوں کی جلا ،