منتخب تحریرات — Page iv
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود عرض ناشر بانی جماعت احمد یہ حضرت اقدس مرزاغلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام ہمارے پیارے آقا سرور کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی ا لی ایم کے روحانی فرزند جلیل ہیں جن کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس زمانہ میں بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے مسیح موعود اور امام آخر الزمان کی حیثیت سے مبعوث فرمایا۔ آپ نے اپنی ماموریت کے بعد اسلام کی تائید و نصرت میں اپنے عظیم الشان قلمی جہاد کا آغاز فرمایا جس پر عرش بریں سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو سلطان القلم کے خطاب سے نوازا۔ آپ کی تحریرات نے دنیا میں عظیم الشان انقلاب پیدا کر دیا اور عالم اسلام میں ایک نئی زندگی پیدا کر دی اور مسلمانوں کے پژمردہ چہروں پر رونقیں نظر آنے لگیں۔ ۱۸۸۹ء میں احیائے اسلام کی آسمانی تحریک کا دنیا میں با قاعدہ آغاز ہوا اور حقیقی اسلام کی علمبردار اور فدائی جماعت احمدیہ کا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے باز نہ تعالیٰ قیام فرمایا ۔ ۱۹۸۹ء میں جماعت احمدیہ کے صد سالہ جشن تشکر کی مبارک تقریب کی مناسبت سے عالمی سطح پر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تحریرات کے منتخب اقتباسات کے تراجم مختلف عالمی زبانوں میں شائع کئے گئے تھے۔