منتخب تحریرات — Page 22
۲۲ فضل سے امید رکھتا ہوں کہ عنقریب دُنیادیکھے گی کہ میں اس بیان میں سچا ہوں۔(روحانی خزائن جلد ۲ اسراج منیر صفحه ۴۱) میں اکیلا نہیں وہ مولیٰ کریم میرے ساتھ ہے اور کوئی اُس سے بڑھ کر مجھ سے قریب تر نہیں۔اُسی کے فضل سے مجھ کو یہ عاشقانہ رُوح ملی ہے کہ دُکھ اُٹھا کر بھی اُس کے دین کیلئے خدمت بجالاؤں اور اسلامی مہمات کو بشوق وصدق تمام تر انجام دوں۔اس کام پر اُس نے آپ مجھے مامور کیا ہے اب کسی کے کہنے سے میں رک نہیں سکتا۔روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۳۵) ایک تقوی شعار آدمی کے لئے یہ کافی تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک نہیں کیا بلکہ میرے ظاہر اور باطن اور میرے جسم اور میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں شمار نہیں کر سکتا۔میں جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعوی کیا اور اب میں بوڑھا ہو گیا اور ابتداء دعوی پر بیس برس سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا۔بہت سے میرے دوست اور عزیز جو مجھ سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور مجھے اُس نے عمر دراز بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا متکفل اور متو تی رہا۔پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر افترا باندھتے ہیں۔(روحانی خزائن جلدا انجام آنقم صفحه ۵۰)