منتخب تحریرات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 12 of 51

منتخب تحریرات — Page 12

۱۲ قرآن کریم قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں ! ( ملفوظات جلد ۲ صفحه ۳۴۴) قرآن کی وہ اعلیٰ شان ہے کہ ہر ایک شان سے بلند ہے۔وہ حکم ہے یعنی فیصلہ کرنے والا اور وہ ہیمن ہے یعنی تمام ہدایتوں کا مجموعہ ہے۔اس نے تمام دلیلیں جمع کر دیں اور دشمنوں کی جمعیت کو تتر بتر کر دیا اور وہ ایسی کتاب ہے کہ اس میں ہر چیز کی تفصیل ہے اور اس میں آئندہ اور گزشتہ کی خبریں موجود ہیں اور باطل کو اس کی طرف راہ نہیں ہے ، نہ آگے سے نہ پیچھے سے اور وہ خدا تعالیٰ کا نور ہے۔(روحانی خزائن جلد ۶ اخطبہ الہامیہ صفحه ۱۰۳) جانا چاہیئے کہ گھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر ایک اہلِ زبان پر روشن ہوسکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر ایک ملک کے آدمی کو خواہ ہندی ہو یا پارسی یا یوروپین یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہو ملزم و ساکت ولا جواب کر سکتے ہیں۔وہ غیر محدود معارف و حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی حاجت کے موافق گھلتے جاتے ہیں اور ہر ایک زمانہ کے خیالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی طرح کھڑے ہیں۔اگر قرآن شریف اپنے حقائق ودقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز ہوتی تو ہرگز وہ معجزہ تامہ نہیں ٹھہر سکتا تھا۔(روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام حصہ اوّل صفحه ۲۵۵-۲۵۶) قرآن شریف ایسا معجزہ ہے کہ نہ وہ اوّل مثل ہوا اور نہ آخر کبھی ہوگا۔اس کے فیوض و برکات کا در ہمیشہ جاری ہے اور وہ ہر زمانہ میں اسی طرح نمایاں اور درخشاں ہے جیسا