مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 350 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 350

۳۵۰ خدا! دنیا کے دل تذبذب میں ہیں۔۔۔تیرے دین میں گڑ بڑ پڑ رہی ہے اور تیرے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہتک کی جارہی ہے۔۔۔۔۔اور ایک نئے دین کی بنیاد ڈالی گئی ہے یعنی مرزا قادیانی کی نبوت اور رسالت پر ایمان لائے بغیر کوئی مسلمان خواہ وہ کیسا ہی مخلص ، ایماندار ہو مسلمان نہیں رہ سکتا۔۔۔پس اے میرے خدا! اب تو آسمان پر سے نظر فرما اور اپنے دین اسلام اور اپنے مقدسوں کی عزت بچا اور ان کی نصرت کے لئے اپنی قدرت کا ہاتھ ظاہر کر اور اس فتنہ کو دنیا پر سے اٹھا لے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کا مباہلہ والا کا غذا بھی کا تب کے ہاتھ میں تھا اور وہ کا پی لکھ رہا تھا کہ پہلے اس کے دونوں بیٹے جو گل دو ہی تھے طاعون میں مبتلا ہوکرمر گئے اور پھر خود۴ را پریل ۱۹۰۶ء کو طاعون سے مر گیا اور لوگوں پر ظاہر کر گیا کہ صادق کون ہے اور کاذب کون۔وہ اپنی موت کے قریب کہتا تھا کہ ”اب خدا بھی میرا دشمن ہو گیا ہے۔۲ - ۱۴ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے دعوت مباہلہ میں بہت سے علماء میں مولوی اصغر علی صاحب اور مولوی عبدالمجید صاحب دہلوی کو بھی مخاطب کیا تھا۔مولوی اصغر علی صاحب کی بد گوئی اس وقت تک ختم نہ ہوئی جب تک خدائی قہر سے ان کی ایک آنکھ نہ نکل گئی۔مولوی عبدالمجید صاحب دہلوی مرزا صاحب سے دہلی میں پہلی بار ملے اور : چراغ دین جمونی ۱۹۰۲ ء - اعجاز محمدی (حقیقۃ الوحی - صفحات ۴۱۲ تا ۴۱۷) : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء - حقیقۃ الوحی۔صفحہ ۳۷۳