مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 349 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 349

۳۴۹ مرزا غلام احمد صاحب دجال ہیں اور خدا نے انہیں یعنی چراغ دین صاحب کو دجال کو نابود کرنے کے لئے مامور مقرر کیا ہے اور یہ کہ انہیں حضرت عیسی کا عصا دیا گیا ہے تا کہ اس عصا سے دجال کو قتل کر دیا جائے۔کتاب ” منارة امسیح “ کی تصنیف کے ایک سال بعد اس نے ایک اور تصنیف اعجازی محمدی لکھی جس میں مباہلہ کے رنگ میں مرزا صاحب کو ایک فتنہ قرار دے کر اللہ تعالیٰ سے ان کی ہلاکت کی دُعا کی۔مرزا صاحب نے چراغ دین کی تحریر کا عکس اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں چھاپ دیا۔ہم ذیل میں اس تحریر کے کچھ اقتباسات درج کر رہے ہیں۔وو اے میرے خدا! تو جانتا ہے کہ میں وہی شخص ہوں جس کو تو نے اپنے مقدس اور بچے دین اسلام کی خدمت اور نصرت کے لئے اہل دنیا میں سے چن لیا اور اس کام کے واسطے مخصوص کیا ہے اور تو نے ہی میرے ہاتھ سے وہ روحانی منارہ جس پر نزول ابن مریم مقدر تھا تیار کرا دیا ہے اور تو نے ہی مجھے نزول عیسی کی منادی کرنے اور نصاریٰ پر حجت اسلام ثابت کرنے کی خدمت میں مقرر فرمایا ہے۔لیکن اے میرے خدا تو خود جانتا اور دیکھ رہا ہے کہ دنیا میں ایک شخص نبوت اور رسالہ کا مدعی اور مسیحیت کا دعویدار موجود ہے جو کہتا ہے کہ خاتم الانبیاء میں ہوں اور پیشگوئیوں کے مطابق نزول ابن مریم کا مصداق بھی میرا وجود ہے اور کہتا ہے کہ میرے لئے آسمان اور زمین سے نشان ظاہر ہوتے ہیں بلکہ طاعون اور زلزلے بھی میری ہی تائید میں ظاہر ہورہے ہیں تا کہ میرے مخالفوں کو ہلاک اور تباہ کر دیں۔۔۔اس لئے اے میرے