مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 336 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 336

۳۳۶ پوری نہ ہوئی یعنی اگر مرزا ( مرزا غلام احمد صاحب قادیانی۔ناقل ) کا یہ سلسلہ اور عروج ۲۷ /رمضان المبارک ۱۳۲۱ھ تک قائم رہا یا ترقی کی تو میں ہر قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔اشخاص ذیل کو اختیار ہے کہ خواہ مجھے سنگساری سے قتل کریں یا کوئی اور سزا مقرر کریں مجھے ہرگز انکار نہ ہوگا اور نہ میرے وارثان کو اختیار ہے کہ میری سزا میں کسی قسم کی حجت پیش کر کے میرے سزا دینے والوں کے مزاحم ہوں۔لہذا میں یہ چند سطور بطور اقرار نامہ لکھ دیتا ہوں کہ سندر ہے اور کل مجھے انکار کی گنجائش نہ رہے اور تمام دنیا میں حق و باطل میں تمیز ہو جاوے اور خلق خدا اس واقعہ سے ایک سبق حاصل کرے خصوصاً میرے اہل شہر کو نہایت فائدہ مند اور عبرتناک نظارہ ہے۔پس ایک مہینے میں یہ فیصلہ ظاہر ہو جاوے گا۔المرقوم ۷/ رمضان المبارک ۱۳۲۱ھ۔العبد دستخط ۲۳ دوسرے معززین- دوالمیال) فقیر مرزا ولد ملک فیض بخش سکنہ دوالمیال۔نشان انگوٹھا قارئین ! اس اقرار نامے کی ضرورت اس طرح پیش آئی کہ موضع دوالمیال کے ایک احمدی حکیم کرم داد صاحب اور فقیر مرزا صاحب کے درمیان صداقت مرزا غلام احمد صاحب پر بحث ہوئی اور بالآ خر فیصلہ کا یہ طریق طے پایا۔حکیم صاحب نے فقیر مرزا ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء - حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۶۸-۳۶۹