مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 53 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 53

۵۳ اختصار کے ساتھ مرزا صاحب کے دعاوی کا ذکر کر چکے ہیں جن میں یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ مرزا صاحب اور ان کے پیروکار نہ صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین مانتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو ختمی مرتبت کا سب سے بڑا عاشق ہونے پر ایمان رکھتے ہیں لیکن دوسری طرف مسلمانوں کی اکثریت اس تشریح و تفسیر کو تسلیم نہیں کرتے جو مرزا صاحب قرآن اور حدیث میں درج لفظ خاتم النبیین کی کرتے ہیں۔منصف مزاج قارئین کے لئے ہم مرزا صاحب اور آپ کے مخالفین کی طرف سے پیش کردہ تشریحات درج کر دیتے ہیں جس سے آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ مرزا صاحب اور جماعت احمدیہ کے خلاف انتہائی گندی زبان میں فتاویٰ کفر کی حقیقت کیا ہے۔ا خاتم النبین : مرزا غلام احمد صاحب کی تشریح: مرزا صاحب نے اپنی زندگی میں ۹۰ کے لگ بھگ اردو، عربی اور فارسی میں نہایت اعلیٰ معیار کی تصنیفات کیں جن میں اپنے عقائد کو کھول کر بیان کیا۔خاتم النبین کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے آپ نے لکھا کہ ”ہمارا اعتقاد ہے کہ ہمارے رسول (سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ) تمام رسولوں سے بہتر اور سب رسولوں سے افضل اور خاتم النبین ہیں اور افضل ہیں ہر ایسے انسان سے جو آئندہ آئے یا گذر چکا ہو۔اے دہم اس آیت پر سچا اور کامل یقین رکھتے ہیں جو فرمایا۔وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ " ل ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۲ء- آئینہ کمالات اسلام - صفحه ۳۲۷ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۱ء۔ایک غلطی کا ازالہ