مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 390 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 390

۳۹۰ کوئی بھی ان میں سے یہ سوچتا نہیں کہ یہ تائیدات الہیہ کیوں ہو رہی ہیں۔کیا کا ذبوں، دجالوں اور فاسقوں کے یہی نشان ہیں کہ ان کے مقابل پر مباہلہ کی حالت میں خدا مومنوں، متقیوں کو ہلاک کرتا جائے پر چند مولویوں کی طرف سے روکیں ہوئیں اور انہوں نے ناخنوں تک زور لگایا کہ رجوع خلائق نہ ہو یہاں تک کہ مکے تک سے بھی فتوے منگوائے گئے اور قریباً دو سو مولویوں نے میرے پر کفر کے فتوے دیئے بلکہ واجب القتل ہونے کے بھی فتوے شائع کئے گئے لیکن وہ اپنی تمام کوششوں میں نامرادر ہے۔اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو کچھ بھی ضرورت نہ تھی کہ تم مخالفت کرتے اور میرے ہلاک کرنے کے لئے اس قدر تکلیف اُٹھاتے۔بلکہ میرے مارنے کے لئے خدا ہی کافی تھا ہے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی تمه صفحه ۵۱ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی تنتمه صفحات ۲۵۰ - ۲۵۱