مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 335 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 335

۳۳۵ دی کہ گیارہ سال سے میں اب تک زندہ ہوں اور غلام دستگیر کو ایک مہینہ کی بھی مہلت نہ دیا -۵- فقیر مرزا صاحب موضع دوالمیال تحصیل پنڈ دادن خاں ضلع جہلم ( پنجاب ) کے رہنے والے تھے۔ولی اللہ سمجھے جاتے تھے اور ان کے مریدوں کی بڑی جماعت تھی۔وہ بھی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو اپنے دعوؤں میں جھوٹا سمجھتے تھے اور اپنے اس اعتقاد کی بنیاد الہامی الہی بتاتے تھے۔انہوں نے ۱۹۰۳ء میں ایک حلفیہ بیان اپنے گاؤں کے معززین کے دستخطوں بحیثیت گواہان کے کیا جس میں مرزا غلام احمد صاحب کی تکذیب کے علاوہ وہ اُن کی جماعت کی ایک ماہ کے اندر اندر تباہی کا دعوی کیا۔ان کا اصل بیان جس میں ان کے علاوہ ۲۳ دوسرے معززین قصبہ کے دستخط تھے درج ذیل ہے۔منکہ مرزا ( فقیر مرزا دوالمیالی - ناقل ) ولد فیض بخش قوم اعوان سکنہ دوالمیال علاقہ کہون تحصیل پنڈ دادنخاں ضلع جہلم کا ہوں۔میں اس اقرار کور و بر واشخاص ذیل لکھ دیتا ہوں کہ میں نے بارہا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت اور خود عرش معلیٰ تک میرا گزر ہوا اور یہ مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ مرزا غلام احمد صاحب کا سلسلہ ۲۷ / رمضان المبارک ۱۳۲۱ ھ ( ۱۹۰۳ء - ناقل) تک ٹوٹ پھوٹ جاوے گا اور بڑے سخت درجہ کی ذلت وارد ہوگی جسے تمام دنیا دیکھے گی۔اگر یہ پیشگوئی ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی صفحه ۳۳۲