مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 334 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 334

۳۳۴ سچے دل سے تیرے دینِ متین کی تائید میں حتی الوسع ساعی ہے کہ تو مرزا قادیانی اور اس کے حواریوں کو توبتہ النصوح کی توفیق عطا فرما اور اگر یہ مقدر نہیں تو ان کو مورد اس آیت فرقانی کا بنا۔۔۔یعنی جو لوگ ظالم ہیں وہ جڑ سے کاٹے جائیں گے اور خدا کے لئے حمد ہے۔تو ہر چیز پر قادر ہے اور دُعا قبول کرنے والا ہے۔آمین 1 مولوی غلام دستگیر قصوری نے اس یک طرفہ مباہلے میں ظالم کی جڑ کاٹنے کی دُعا کے بعد مرزا صاحب کے متعلق لکھا کہ وہ اور ان کے پیروکار ہلاک کئے جائیں گے۔مولوی صاحب نے مرزا صاحب کی تکفیر کے لئے بڑے جتن کئے۔مکہ معظمہ تک سے کفر کے فتوے منگوائے لیکن جب مرزا صاحب پر بددعا کی تو وہ الٹی مولوی صاحب پر پڑ گئی اور وہ اپنی دُعا کے چند دن کے بعد ہی فوت ہو گئے اور انہیں اس قدر بھی مہلت نہ ملی کہ اپنی کتاب کی اشاعت ہی دیکھ لیتے جب کہ مرزا صاحب نے صرف مولوی صاحب کی بد دعا کے بعد ا اسال تک زندہ رہے بلکہ ان کی جماعت کی تعداد بھی لاکھوں تک جا پہنچی۔مرزا صاحب نے مولوی صاحب کی وفات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پس اب بتلاؤ کہ غلام دستگیر اس بد دُعا کے بعد مر گیا ہے یا نہیں لہذا بتلاؤ کہ اس میں کیا بھید ہے کہ محمد طاہر کی بد دعا سے تو ایک جھوٹا مسیح مر گیا اور میرے پر بددُعا کرنے والا خود مر گیا؟ خدا نے میری عمر تو بڑھا : مولوی غلام دستگیر قصور ۱۸۹۷ء فتح رحمانی صفحات ۲۶-۲۷ (حقیقۃ الوحی صفحات ۳۳۰-۳۳۱)