مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 55
۵۵ ۲- کوئی نبی ہوتا تھا وہ کسی گزشتہ نبی کی اُمت نہیں کہلا تا تھا گو اس کے دین کی نصرت کرتا تھا اور اس کو سچا جانتا تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ایک خاص فخر دیا گیا ہے کہ وہ ان معنوں سے خاتم الانبیا ہیں کہ ایک تو تمام کمالات نبوت اُن پر ختم ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا رسول نہیں اور نہ کوئی ایسا نبی ہے جو اُن کی اُمت سے باہر ہو بلکہ ہر ایک کو جو شرف مکالمہ الہیہ ملتا ہے وہ انہیں کے فیض اور انہیں کی وساطت سے ملتا ہے اور وہ امتی کہلاتا ہے نہ کہ مستقل نبی۔“ 1 خاتم النبین : اکابرین ملت کی تشریح: ہم نیچے اکابرین ملت میں سے چند بزرگ اور قابل احترام ہستیوں کے بیانات کے اکتباسات درج کر رہے ہیں جو حیرت انگیز حد تک مرزا غلام احمد صاحب کی تشریح سے متفق ہیں۔-1 حضرت شیخ محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں۔( ترجمہ ) وہ نبوت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر منقطع ہوئی ہے وہ صرف تشریحی نبوت ہے نہ کہ مقام نبوت۔اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرنے والی کوئی شریعت نہیں آ سکتی۔نہ اس میں کوئی حکم کم کر سکتی ہے نہ زیادہ۔یہی معنی ہیں آنحضرت صلعم کے اس ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء- چشمہ معرفت خاتمه صفحه ۳۸۰