مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 54
۵۴ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیا ٹھہرایا جس کے یہ معنے ہیں کہ آپ کے بعد براہ راست فیوض نبوت منقطع ہو گئے اور اب کمال نبوت صرف اسی شخص کو ملے گا جو اپنے اعمال پر اتباع نبوی کی مہر رکھتا ہوگا اور اس طرح پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور وارث ہوگا۔” صرف اسی نبوت کا دروازہ بند ہے جو احکام شریعت جدیدہ ساتھ رکھتی ہو یا ایسا دعویٰ ہو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے الگ ہو کر دعویٰ کیا جائے لیکن ایسا شخص جو ایک طرف اس کو خدا تعالیٰ اس کی وحی میں اُمتی بھی قرار دیتا ہو پھر دوسری طرف اس کا نام نبی بھی رکھتا ہو۔یہ دعویٰ قرآن شریف کے احکام کے مخالف نہیں کیونکہ یہ نبوت باعث امتی ہونے کے دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا ایک ظل ہے کوئی مستقل نبوت نہیں۔‘‘۲ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں۔شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہوسکتا ہے مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔“ ”ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جس قدر خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان اور معجزات ملے وہ صرف اس زمانہ تک محدود نہ تھے بلکہ قیامت تک ان کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے زمانے میں جو ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۲ء - ریویو بر مباحثہ بٹالوی و جکڑالوی صفحات ۶۔۷ سے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۹۸ء - براہین احمدیہ حصہ پنجم ضمیمه صفحه ۱۸ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۶ء تجلیات الہیہ صفحہ ۲۶