مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 40
۴۰ جو مشرق اور مغرب میں آباد ہو میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچاند ہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔VII- مخالفت کا طوفان : ان دعاوی کا ایک قدرتی نتیجہ یہ نکلا کہ سارے مذاہب کے بڑے بڑے علماء آپ کے شدید مخالف ہو گئے اور ہر گروہ نے اپنے اپنے دائرہ اثر و رسوخ میں مرزا ا صاحب کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی۔آریہ ہندو اس ملک کے مالدار طبقے سے تعلق رکھتے تھے اور کئی وجوہ کی بنا پر انہیں اسلام اور مسلمانوں سے بے پناہ بغض تھا۔خاص پور پر اس لئے بھی کہ ہندو بت پرست تھے اور اسلام بت شکنی کی تعلیم دیتا تھا۔جب سوامی دیانند نے ۱۸۷۵ء میں بمبئی میں آریہ سماج جیسی قومی اور نسلی تحریک کی بنیا د رکھی اور اسلام اور بانی اسلام پر پوری بے باکی سے حملے شروع کر دیئے تو اسے آریہ ہندوؤں کی پوری تائید حاصل ہوگئی۔اسی دوران اس نے ستیارتھ پرکاش جیسی رسوائے زمانہ کتاب لکھی۔مرزا غلام احمد صاحب نے آریہ تحریک کے مقابلے میں اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کے لئے پہ در پہ کئی کتب شائع کیں مثلاًئر مہ چشم آریہ ۱۸۸۷ء میں، سناتن دھرم ۱۹۰۳ء میں، چشمہ معرفت ۱۹۰۸ء میں وغیرہ وغیرہ۔له : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۵ء- تریاق القلوب صفحه ۱۳