مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 31
۳۱ روحانی طور پر اس کے کمالات مسیح ابن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں۔۔۔۔اور اس کو خواص انبیا ورسل کے نمونہ پر محض یہ برکت متابعت حضرت خیر البشر وافضل الرسل صلی اللہ علیہ وسلم۔اُن بہتوں پر ا کا بر واولیا سے فضیلت دی گئی ہے کہ جو اس سے پہلے گذر چکے ہیں اور ان کے قدم پر چلنا موجب نجات و سعادت و برکت اور اس کے برخلاف چلنا موجب بعد وحرمان ہے۔111- جماعت احمدیہ کی بنیاد : مرز اصاحب کے ساتھ براہین احمدیہ جلد اول کی اشاعت کے وقت یعنی ۱۸۸۰ء سے ہی معتقدین اور فدائین کا گروہ ہو گیا تھا لیکن آپ نے با قاعدہ بیعت کا آغاز الہی منشاء کے مطابق ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو بمقام لدھیانہ (حال پنجاب۔بھارت) سے کیا جو بیعت اُولی کہلائی۔متبعین کی اس جماعت کا نام علیحدہ تشخیص کی غرض سے ۴ /نومبر ۱۹۰۰ء کے اشتہار کے ذریعے جماعت احمد یہ رکھا گیا۔مرزا صاحب کے بیعت کنندگان کے لئے یہی نام ہندوستان کی ۱۹۰۱ء کی مردم شماری کے دوران استعمال میں آیا۔۱۷ مثیل مسیح کا دعوی مرزا غلام احمد صاحب نے ۱۸۹۰ ء کے آخر میں یہ دعویٰ کیا کہ آپ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عظیم انکشاف ہوا ہے کہ حضرت مسیح ناصری جن کو مسلمانوں نے : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ۱۸۸۶ ء -سرمه چشم آری اشتہار ضمیمه (تبلیغ رسالت جلد اول صفحات)