مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 25
۲۵ علما نے مرزا صاحب کے براہین احمدیہ میں درج الہامات کو غیر ممکن، غیر صحیح اور نا قابلِ تسلیم قرار دے کر مرزا صاحب کی تکفیر شروع کر دی اور حکومت سے گزارش کی کہ مرزا غلام احمد صاحب کو قانون کی گرفت میں لیا جائے اور ان کی تصنیف کو ضبط کر لیا جائے۔ان علما کی کارگزاری کا کچھ احوال مولوی محمد حسین بٹالوی مدیر اشاعتہ السنہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ موقع جلسه دستار بندی دیو بند پر یہ حضرات بھی وہاں پہنچے اور۔۔۔۔فتاویٰ تکفیر براہین احمدیہ کے لکھ کر لے گئے اور علماء دیوبند اور گنگوہ وغیرہ سے ان پر دستخط اور مواہیر کے خواستگار ہوئے۔مگر چونکہ وہ کفران کا اپنا خانہ ساز تھا جس کا کتاب براہین احمدیہ میں کچھ اثر پایا نہ جاتا تھا لہذا دیو بند گنگوہ نے ان فتوؤں پر مہر دستخط کرنے سے انکار کیا اور ان لوگوں کو تکفیر مؤلف سے روکا اور کوئی ایک عالم بھی ان کا اس تکفیر میں موافق نہ ہوا۔: مولوی محمد حسین بٹالوی - رسالہ اشاعۃ السنہ جلدے نمبر ۶ صفحات ۱۷۰-۱۷۱