مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 24
۲۴ پر کا شک میں ان کی طرف سے مرزا صاحب پر نہ صرف نکتہ چینی کی گئی بلکہ براہین احمدیہ کا رد لکھنے کے بڑے پُر جوش اعلان کئے گئے۔چنانچہ مرزا غلام احمد صاحب نے مخالفین اسلام کے اعلانات کے جواب میں براہین احمدیہ کے حصہ دوئم میں ایک دفعہ پھر اپنے چیلنج کو دُہراتے ہوئے کہا کہ " آپ سب صاحبوں کو قسم ہے کہ ہمارے مقابلے پر ذرا تو قف نہ کریں افلاطون بن جاویں بیکن کا اوتار دھار میں ارسطو کی نظر اور فکر لاویں اپنے مصنوعی خداؤں کے آگے استمداد کے لئے ہاتھ جوڑیں پھر دیکھیں جو ہمارا خدا غالب آتا ہے یا آپ لوگوں کے الہ باطلہ VII - براہین احمدیہ اور مرزا صاحب کی مخالفت کا آغاز : تمام عیسائی اور آریہ سماجی لیڈروں کی طرف سے براہین احمدیہ کے مقابلے میں ایک خاموشی طاری رہی۔صرف پنڈت لیکھرام پشاوری نے ” تکذیب براہین احمدیہ کے نام سے ایک کتاب لکھی جو جواب تو نہ تھی البتہ ہنر لیات اور فضول باتوں کا مجموعہ تھی اس لئے تمام مذاہب کے پڑھے لکھے لوگوں کی نظر میں جگہ نہ پاسکی۔پنڈت لیکھرام کی طرف سے اسلام کی مخالفت بڑھتی ہی چلی گئی جو بالآخر پنڈت صاحب کی دردناک موت پر ختم ہوئی۔اس کا تفصیلی تذکرہ آئندہ صفحات میں درج ہے۔مخالفت کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ نکلا کہ بعض لدھیانہ اور امرتسر کے مسلمان ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۰ء- براہین احمدیہ حصہ دوم سر ورق صفحات ۳۰۲