مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 413 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 413

۴۱۳ پست پڑ گئے۔یہ مبالغہ نہیں بلکہ واقعہ ہے جس ایثار و انہماک سے یہ مختصرسی جماعت اسلام کی خدمت سرانجام دے رہی ہے وہ اپنی نظیر آپ ہے اور بلا شبہ اسی کے یہ تمام کارنامے تاریخی صفحات پر آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں ! ۲۹: قابل فخر اور زریں کارنامہ: جب جماعت احمدیہ نے سیرت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر مذہب و ملت کے مقررین کے لیکچروں کی روایت ڈالی تو اس کی تعریف کرتے ہوئے اخبار عزیز وطن نے لکھا کہ اگر حقیقتا دیکھا جائے تو اس جماعت نے اسلام کی جس قدر خدمت کی ہے اور اس کے لئے جتنا ایثار کیا ہے اور انجمنیں تو در کارخود تبلیغی انجمنوں نے بھی مشکل سے کیا ہوگا۔یورپ میں آج جس قدر غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا ہے اور کر رہے ہیں یہ اس جماعت کا قابلِ فخر اور زریں کارنامہ ہے“ ہے۔۳۰- مرزا محمود کے پاس قرآن ہے: مولا نا ظفر علی خاں ایڈیٹر روز نامہ زمیندار لاہور نے امرتسر میں ایک جلسہ عام میں مجلس احرار اسلام اور جماعت احمدیہ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ل : اخبار اردو نا گپور - ٫۵جولائی ۱۹۲۸ء : اخبار عزیز وطن - ۲۱ / اپریل ۱۹۲۹ء