مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 403
۴۰۳ ڈٹے رہے اور ہزاروں مخالفتوں کے باوجود ذرا بھی لغزش نہیں کھائی۔“ ۱۱- ایک عالم دنیا سے اُٹھ گیا: میونسپل گزٹ لا ہور نے مرزا صاحب کی وفات پر نوٹ لکھا کہ مرزا صاحب علم وفضل کے لحاظ سے خاص شہرت رکھتے تھے۔تحریر میں بھی روانی تھی۔بحر حال ہمیں ان کی موت سے بحیثیت اس بات کے کہ وہ ایک مسلمان عالم تھے نہایت رنج ہوا اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عالم دنیا سے اُٹھ گیا۔“ ہے بڑے پائے کے انسان : اخبار بر ہم پر چارک نے مرزا غلام احمد صاحب کے بارے میں نوٹ لکھا کہ ہم یہ تسلیم کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ وہ کیا بلحاظ لیاقت اور کیا بلحاظ اخلاق اور کیا بلحاظ شرافت کے ایک بڑے پایہ کے انسان تھے۔“ سے ۱۳ - کامل راستباز : مولوی فضل دین صاحب نے متعدد مقدمات میں مرزا غلام احمد صاحب کی طرف سے وکالت کی لیکن وہ مرزا صاحب کے مرید نہیں تھے۔مقدمات کی پیروی کے دوران اُنہیں مرزا صاحب کے کیریکٹر کا قریب سے مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔ایک : آرید اخبار اندر لاہور ( عبدالمنان شاہد۔حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ صفحه ۲۱۴) میونسپل گزٹ لاہور ( عبدالمنان شاہد۔حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ صفحه ۲۱۵) : اخبار بر ہم پر چارک ( عبدالمنان شاہد۔حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ صفحہ ۲۱۵)