مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 392 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 392

۳۹۲ ا۔اسلام کی مدافعت کا فتح نصیب جرنیل: مولانا ابوالکلام آزاد جو مرزا صاحب کی وفات کے دنوں میں اخبار وکیل امرتسر کے ایڈیٹر تھے نے (بقول مولانا عبدالمجید سالک۔یاران کہن۔صفحات ۴۱-۴۲) مرزا صاحب کی وفات پر مندرجہ ذیل ریو یولکھا۔و شخص ، بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو۔وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا۔جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی۔جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے تھے اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔وہ شخص جو مذہبی دنیا کے لئے تیں برس تک زلزلہ اور طوفان رہا۔جو شور قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو بیدار کرتا رہا خالی ہاتھ دنیا سے اُٹھ گیا۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مٹانے کے لئے اسے امتداد زمانہ کے حوالے کر کے صبر کر لیا جاوے۔ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے۔یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عالم پر آتے ہیں اور جب آتے ہیں دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دکھا جاتے ہیں۔۔۔۔مرزا صاحب کی اس رحلت نے اُن کے بعض دعاوی اور بعض معتقدات سے شدید اختلاف کے باوجود ہمیشہ کی مفارقت پر مسلمانوں کو ہاں تعلیم یافتہ اور روشن خیال مسلمانوں کو محسوس کرا دیا ہے کہ ان کا ایک بہت بڑا شخص اُن سے جُدا ہو گیا اور اس