مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 391 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 391

۳۹۱ باب دہم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور جماعت احمدیہ غیر از جماعت اصحاب کی نظر میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے علمی اور روحانی معرکوں کی ایک طویل اور پُر عزم زندگی گزارنے کے بعد ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء کو بوقت ساڑھے دس بجے صبح۔بمقام لاہور پنجاب وفات پائی۔وفات کے وقت آپ کی عمرسوا تہتر برس تھی۔یوم وفات منگل تھا۔آپ کی حیثیت کے مطابق مرزا صاحب کی وفات سارے ہندوستان میں نشر ہوگئی اور بہت سے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں ، دانشوروں ، ادیبوں اور اخبارات نے آپ کی وفات پر تبصرے کئے اور مرزا صاحب کی شخصیت ، علمیت، اسلام کے لئے خدمات وغیرہ پر اپنے اپنے تاثرات بیان کئے۔ہم یہاں نمونے کے طور پر صرف چند ایسے اصحاب اور اداروں کے تبصرے پر اکتفا کریں گے جو مرزا صاحب کے مرید نہیں تھے اور اس لحاظ سے اُن کا جماعت احمدیہ سے تعلق نہ تھا۔ان اقتباسات کے پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان اور دوسرے ممالک میں بسنے والے انصاف پسند حضرات جماعت احمدیہ کے افراد اور نظریات کے ساتھ ملک میں روار کھے جانے والے سرکاری سلوک کا تنقیدی جائزہ لے سکیں اور حقائق اور پرو پیگنڈہ کا موازنہ کرسکیں۔