مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 389 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 389

۳۸۹ XII - مخالفین کے انجام پر مرزا غلام احمد صاحب کے تبصرے: ہم نے اس پورے باب میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور ان کے معاندین کے درمیان چیدہ چیدہ معرکوں کا تذکرہ کیا ہے۔یہ سب کے سب روحانی اور تائید الہی کی بنیاد پر تھے نہ کہ دنیاوی اثر و رسوخ ، مال و دولت اور جتھے بندی پر۔ہر معرکے کا انجام بھی آپ نے پڑھ لیا۔مرزا صاحب نے ان نتائج کو دلیل بنا کر لکھا ہے کہ افسوس کہ میرے مخالفوں کو باوجود اس قدر متواتر نامرادیوں کے میری نسبت کسی وقت محسوس نہ ہوا کہ اس شخص کے ساتھ در پردہ ایک ہاتھ ہے جو ان کے ہر ایک حملہ سے اس کو بچاتا ہے۔اگر بدقسمتی نہ ہوتی تو ان کے لئے یہ ایک معجزہ تھا کہ ان کے ہر ایک حملہ کے وقت خدا نے مجھ کو ان کے شر سے بچایا اور نہ صرف بچایا بلکہ پہلے اس سے خبر بھی دے دی کہ وہ بچائے گا۔یہ عجیب بات ہے۔کیا کوئی اس بھید کو سمجھ سکتا ہے کہ ان لوگوں کے خیال میں کا ذب اور مفتری اور دجال تو میں ٹھہرامگر مباہلہ کے وقت میں یہی لوگ مرتے ہیں۔کیا نعوذ باللہ خدا سے بھی کوئی غلط فہمی ہو جاتی ہے؟ ایسے نیک لوگوں پر کیوں قہر الہی نازل ہے جو موت بھی ہوتی ہے پھر ذلت اور رسوائی بھی ہے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۲۲ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۲۷