مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 17
۱۷ کتاب ہندوستان کے طول وعرض میں بہت مقبول ہوئی۔مرزا صاحب نے اس تصنیف کے متعلق یہ اعلان بھی اسی کتاب کے اندر چھاپا کہ اگر کوئی صاحب منکرین میں سے۔۔۔۔ان سب براہین اور دلائل میں جو ہم نے دربارہ حقیقت فرقان مجید اور صدق رسالت حضرت خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم اسی کتاب مقدس سے اخذ کر کے تحریر کیں ہیں اپنی الہامی کتاب میں سے ثابت کر کے دکھلا دے یا اگر تعداد میں ان کے برابر پیش نہ کر سکے تو نصف ان سے یا ثلث ان سے یا ربع ان سے یا خمس ان سے نکال کر پیش کرے یا اگر بکلی پیش کرنے سے عاجز ہو تو ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دے تو میں مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے و حیلے اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپے پر قبض و دخل دے دوں گا۔اس کتاب کے چھپتے ہی ہندوستان کے طول وعرض میں ایک تہلکہ مچ گیا۔مسلمانان ہند اس سے بہت متاثر ہوئے اور متعدد علمی اور دینی حلقوں میں اس کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔کئی مقتدر عالموں نے رسائل کے اندر براہین احمدیہ کے محاسن و کمالات پر شاندار تبصرے شائع کئے۔ان میں چند تبصروں کو مختصر طور پر درج کیا جارہا ہے تا کہ قارئین از خود مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور ان کی تصنیف کی قدر و منزلت کا اندازہ لگا سکیں۔له : مرزا غلام احمد ۱۸۸۰ ء - براہین احمدیہ حصہ اوّل طبع صفحه ۲۵-۲۶