مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 358 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 358

۳۵۸ کہ جو شخص اس کتاب کے جواب پر آمادہ ہوگا وہ دیکھ لے گا کہ وہ نادم ہوگا اور حسرت کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوگا۔اے مولوی محمد حسین فیضی ساکن موضع بھیں تحصیل چکوال مدرس مدرسہ نعمانیہ شاہی مسجد لاہور نے عوام میں ارادہ ظاہر کیا کہ وہ مرزا صاحب کی کتاب اعجاز امسیح کا جواب لکھیں گے۔جب وہ اپنی تصنیف کے لئے نوٹ تیار کر رہے تھے تو مرزا صاحب کی کتاب میں بیان کردہ بعض حقائق پر انہوں نے "لعنة اللہ علی الکاذبین “ کے ریمارکس لکھے۔مولوی محمد حسن فیضی صاحب کو ان تحریروں پر لعنت بھیجے ابھی ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ وہ خودموت کے پنجے میں آ کر ہلاک ہو گئے اور بظاہر خود ہی اپنی لعنت کا شکار ہو گئے۔مولوی صاحب پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔مولوی صاحب کی وفات کے بعد پیر صاحب نے ایک کتاب اعجاز اسیح کے جواب میں لکھی اور اس کا نام ” سیف چشتیائی رکھا۔یہ کتاب اگر چہ مرزا صاحب کی کتاب اعجاز امسیح کے جواب میں تھی لیکن اردوزبان میں تھی نہ کہ مرزا صاحب کی تفسیر کی طرح عربی میں اور نہ ہی قرآن کی تفسیر پر مبنی تھی اس لئے دونوں کتب کا کوئی موازنہ نہ تھا۔اس کے مقابلے میں مرزا صاحب کی کتب عربی ، اردو اور فارسی زبان میں اسلام کی حمایت میں چھپ کر دنیا بھر میں پھیل چکی تھیں اور بے پناہ شہرت اور احترام حاصل کر چکی تھیں پیر صاحب نے اپنی کتاب سیف چشتیائی میں مرزا صاحب کی کتاب اعجاز مسیح کے بارے میں الزام لگایا کہ اس کے کچھ اندراجات سرقہ ہیں۔مرزا صاحب نے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۱ء- اعجاز امسیح۔ٹائٹل صفحہ