مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 357
۳۵۷ VI - اس کے برعکس ماسٹر سعد اللہ لدھیانوی نے مرزا صاحب کی ہلاکت اور ان کے سلسلہ کی تباہی کی ۱۸۹۰ء میں پیشگوئی کی تھی۔اپنی پیشگوئی کے بعد ماسٹر صاحب ۷ار برس زندہ رہے اور ان کے سامنے نہ صرف مرزا صاحب زندہ رہے۔ان کی جماعت دن بدن بڑھتی رہی، پھلتی پھولتی رہی۔جماعت احمدیہ جس میں شامل افراد کی تعداد ماسٹر سعد اللہ کی پیشگوئی کے وقت چند سوتھی بڑھتے بڑھتے ماسٹر صاحب کی وفات کے وقت جماعت میں شامل افراد کی تعداد لاکھوں میں تھی۔سب کچھ ماسٹر سعد اللہ کی پیشگوئی کے برعکس ہورہا تھا اور آج جب کہ جماعت احمدیہ کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے اور یہ ساری دنیا میں پھیل چکی ہے ماسٹر سعد اللہ کی پیشگوئی کے جھوٹا ہونے میں کسی کو شک وشبہ نہیں رہتا۔XI - مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف مولوی کرم دین صاحب جہلمی کے مقدمات کا انجام : پس منظر : مرزا غلام احمد صاحب نے ۲۳ فروری ۱۹۰۱ء کو ایک کتاب اعجاز لمسح ، نامی شائع کروائی۔یہ کتاب سورہ فاتحہ کی فصیح و بلیغ عربی زبان میں تفسیر تھی۔مرزا صاحب نے یہ تصنیف خاص طور پر پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف اور ان کے ہمنوا علماء کو یہ چیلنج دے کر لکھی تھی کہ وہ قرآن کی کسی سورۃ کی تقسیم پرمشتمل ایسی معجزانہ کتاب لکھنے پر قادر نہیں ہو سکتے۔مرزا صاحب نے کتاب الجہاز اسیج اور بعد میں ۱۹۰۲ء میں چھپنے والی کتاب نزول امسیح۔دونوں میں اپنا الہام بھی سب کی اطلاع کے لئے شائع کر دیا تھا