مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 345 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 345

۳۴۵ -11 ۱- یہی حال حکیم عبد القادر صاحب ساکن طالب پوری پنڈوری ضلع گورداسپور کا ہوا انہیں مرزا غلام احمد صاحب سے سخت عناد اور بغض تھا اور ہمیشہ مرزا صاحب کا تذکرہ مغلظ گالیوں سے کرتے تھے۔بالآ خر انہوں نے مرزا صاحب کی مخالفت میں ایک نظم اس طرح لکھی جس سے مباہلے کا گمان ظاہر ہوتا تھا۔اس نظم میں حکیم صاحب نے مرزا صاحب کے کریکٹر پر کافی گندگی اُچھالی۔مرزا صاحب نے ان کی نظم میں سے زیادہ گندے اشعار حذف کر کے کچھ اشعار کا عکس اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں درج کیا۔چندا شعار درج ذیل ہیں۔”ابن مریم زندہ ہے حق کی قسم صورت ملکی بفلک محترم ذکر و فخر اُن کا ہے قرآن سے ثبوت جھوٹ کہتے ہیں غلام احمدی جھوٹ کا بازار تھوڑے روز ہے بعد اس کے حسرت دلسوز ہے جب خدا کا قہر ہو تم پر نزول پھر نہ مرزا مہدی ہو گا نہ رسول صرف اس کی عقل کا طومار ہے عیش و عشرت کے لئے یہ کار ہے یا الہی جلد تر انصاف کر جھوٹ کا دنیا سے مطلع صاف کر“ اے ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی۔تتمہ۔صفحات ۴۹-۵۰