مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 12 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 12

۱۲ -۳ شمس العلما مولانا سید میر حسن صاحب سیالکوٹی : مرزا غلام احمد صاحب اور مولانا سید میرحسن صاحب سیالکوٹی کے درمیان مرزا صاحب کے سیالکوٹ قیام کے دوران ملاقاتوں کا سلسلہ رہا۔مولانا صاحب اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ادنی تامل سے بھی دیکھنے والے پر واضح ہو جا تا کہ حضرت (مرزا غلام احمد صاحب۔ناقل ) اپنے قول وفعل میں دوسروں سے ممتاز ہیں۔۔۔چونکہ آپ عزت پسند اور پارسا اور فضول ولغو سے مجتنب اور محترز تھے اس واسطے عام لوگوں کی ملاقات جوا کثر تضیع اوقات کا باعث ہوتی تھی آپ پسند نہیں فرماتے تھے۔شہر کے بزرگوں میں سے ایک مولوی محبوب عالم نام سے جو عزلت گزین اور بڑے عابد اور پارسا اور نقشبندی طریق کے صوفی تھے۔مرزا صاحب کو دلی محبت تھی۔حضرت مرزا صاحب پہلے محلہ کشمیریاں میں جو اس عاصی پر معاصی کے غریب خانہ کے بہت قریب ہے۔عمرا نامی کشمیری کے مکان پر کرائے پر رہا کرتے تھے۔کچہری سے جب تشریف لاتے تھے تو قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہوتے تھے۔بیٹھ کر ، کھڑے ہوکر ، ٹہلتے ہوئے تلاوت کرتے تھے اور زار زار رؤیا کرتے تھے۔ایسی خشوع و خضوع سے تلاوت کرتے تھے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔شمس العلما مولانا سید حسن صاحب ۱۹۲۲ء مکتوب بنام مرزا بشیر احمد صاحب سیرت المہدی حصہ اول طبع دوئم صفحہ