مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 326 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 326

۳۲۶ نازل کر اور کسی کو اندھا کرے اور کسی کو مجزوم اور کسی کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو سانپ یاسگِ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر اور جب یہ دُعا فریق ثانی کر چکے تو دونوں فریق کہیں کہ آمین۔۔۔۔اور اس مباہلے کے بعد اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا ہو گیا جس میں جانبری کے آثار نہ پائے جائیں تو لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں گے اور میں ہمیشہ کی لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں گا۔اس صورت میں میرا انجام نہایت ہی بد ہو گا جیسا کہ بدذات کا ذبوں کا ہوتا ہے۔لیکن اگر خدا نے ایک سال تک مجھے موت اور آفات بدنی سے بیچا لیا اور میرے مخالفوں پر قہر اور غضب الہی کے آثار ظاہر ہو گئے اور ہر ایک اُن میں سے کسی نہ کسی بلا میں مبتلا ہو گیا اور میری بددعا نہایت چمک کے ساتھ ظاہر ہو گئی تو دنیا پر حق ظاہر ہو جائے گا۔۔۔میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دُعا کا اثر صرف اُس صورت میں سمجھا جائے گا کہ جب تمام وہ لوگ جو مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آویں۔ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی بلا میں گرفتار ہو جائیں۔اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کا ذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہو یا دو ہزار اور پھر اُن کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور اگر میں مرگیا تو ایک خبیث کے مرنے سے دُنیا میں ٹھنڈ اور آرام ہو جائے گا۔