مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 316 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 316

٣١٦ مقدمے کا انجام : اگر چہ متعصب پولیس افسران نے مرزا صاحب کے خلاف بڑی محنت سے مقدمہ تیار کیا تھا اور اپنی سرتوڑ کوشش کی کہ کس طرح مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو سزا ہو جائے لیکن ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء کو ڈپٹی کمشنر نے پولیس کا مقدمہ خارج کر دیا جس کے نتیجے میں پے در پے ایسے واقعات رونما ہوئے جن سے مرزا صاحب کی ایک ماہ قبل کی پیشگوئی حرف بحرف پوری ہوئی۔ملاحظہ فرمائیے : ڈپٹی کمشنر گورداسپور نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جب مقدمے کو خارج کر دیا تو اس طرح مرزا صاحب کے الہام کا یہ حصہ پورا ہوا کہ ”ہم نے دشمنوں کو مغلوب کیا اور اس کے تمام اسباب کاٹ دیئے۔II- ڈپٹی کمشنر صاحب نے مرزا صاحب سے مندرجہ ذیل نوٹس پر دستخط کر وائے کہ آئندہ کوئی فریق اپنے مخالف کی نسبت موت وغیرہ دلآ زار مضمون کی پیشگوئی نہ کرے ، کوئی کسی کو کافر اور دجال اور مفتری نہ کہے، کوئی کسی کو مباہلے کے لئے نہ بلاوے۔۔۔ایک دوسرے کے مقابل پر نرم الفاظ استعمال کریں، بد گوئی اور گالیوں سے مجتنب رہیں۔۔۔۔۔اور یہ طریق نہ صرف باہم مسلمانوں میں بلکہ عیسائیوں میں بھی یہی چاہئیے ! ڈپٹی کمشنر گورداسپور کا یہ فیصلہ کئی لحاظ سے مرزا صاحب کے دلی منشا اور مرضی سے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۹ ء - حقیقة المهدی - ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء طبع اول صفحات ۱۰ تا ۱۳